Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 22, 2019

انجم آرا!! ملک کی دوسری مسلم آئی پی ایس افسر ۔آبائی وطن اعظم گڑھ۔جمو کشمیر میں شہید پرم جیت کی بیٹی کا پورا خرچ اٹھانے کی لی ذمے داری۔۔

صدائے وقت/ فیچر۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملک کی دوسری مسلم آئی پی ایس خاتون انجم آرا اس وقت ریاست ہماچل پردیش کے سولون ضلع میں ایس پی کے عہدے پر تعینات ہیں۔انجم آرا کا آبائی وطن اعظم گڑھ ضلع کا کمہریا گاوں ہے ۔ ان کی تعلیم لکھنئو میں ہوئی ۔والد ایک سول انجینئر ہیں اور والدہ ایک گھریلو خاتون۔انجم ایک کمپیوٹر انجینئر ہیں لیکن والد کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی سے انھوں نے دوسری کوشش میں ہی آئی پی ایس کا مشکل ترین مقابلہ جاتی امتحان پاس کیا ۔ان لی پہلی پوسٹنگ شملہ میں ایڈیشنل ایس پی کے طور پر ہوئی ۔ان کی شادی بھی ایک آئی اے ایس افسر یونس خان سے ہوئی جو کہ اس وقت ہماچل میں ہی ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر ہیں۔
اس آفسر جوڑے نے ایک ایسا تاریخی اور قابل تقلید قدم اٹھایا ہے جس سے سماج میں پھیلی نفرت کی کھائی کو کم کیا جا سکتا ہے۔
جمو کشمیر میں ایک فوجی نائب صوبے دار پرم جیت سنگھ شہید ہوگئے تو اس آفیسر جوڑے نے ان کی بیٹی " خوش دیپ " کی تعلیم سے لیکر شادی تک کا خرچ اٹھانے کا ذمہ اپنے اوپر لے لیا جبکہ ان کے پاس اپنا ایک بیٹا بھی ہے۔اس سلسلے میں میڈیا اور دوسرے ذرائع سے ملی رپورٹ کے مطابق انجم آرا کا کہنا ہے کہ خوشدیپ اپنی فیملی کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے اور ہم اس کی تعلیم و گھریلو سے لیکر شادی تک کا پورا خرچ اٹھائیں گے۔وقتاً فوقتاً شہید پرم جیت کے گھر جاکر ان کی فیملی سے ملاقات بھی کرتے رہیں گے۔اور انھیں کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لئیے بھی کوشش کرتے رہیں گے۔وہ جس بھی فیلڈ میں اپنا کیریئر بنانا  چاہے ہم اس کی مدد کریں گے چاہے وہ آئی اے افسر یا آئی پی ایس بنے ہم اس کی پوری مدد کریں گے۔
انجم آرا کے شوہر یونس خان آئی اے ایس کا کہنا ہے کہ کسی شہید کی فیملی کا درد نا قابل برداشت ہوتا ہے مگر ہم اس کو بانٹنے کی کوشش کریں گے۔خوشدیپ کو اپنی زندگی کے فیصلے لینے میں ہم اس کی مدد کریں گے۔