Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

جونپور۔یوم تحصیل کا انعقاد۔صدر تحصیل میں ڈی ایم رہے موجود۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپابنگاری کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد منگل کے روز صدر تحصیل آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
اس موقع پر زمین تنازعہ، راستہ متعلق، ربور، رہائش، راشن کارڈ جیسے تنازعات کی شکایات موصول ہوئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے متعلق افسران کو سبھی شکایات کو ایک ہفتہ کے اندر معیاری تصفیہ کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران دفعہ 24 کے بعد پتھرگڈی اکھاڑنے والوں کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرانے اور شکایات کے تصفیہ کے وقت درخواست دہنگان سے مذاکرات کرنے کی ہدایت بھی دیا۔ یوم تحصیل کے دوران کل 85 شکایتی درخواست موصول ہوئے جس میں موقع پر 12 معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے باقی معاملوں کو متعلق محکموں کے افسران کو دستیاب کراتے ہوئے ہدایات دیا گیا کہ جلد سے جلد معیار کے مطابق تصفیہ کریں۔ اسی طرح دیگر تحصیلوں میں بھی یوم تحصیل کا انعقاد اے ڈی ایم،سی آر او اور ایس ڈی ایم کی موجودگی میں منعقد ہوا۔اس موقع پرسی ڈی او گورو ورما، پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، ڈی ڈی او دیارام، پی ڈی اروند سنگھ، ڈپٹی کمشنر منریگا کملیش سونی، ایس ڈی ایم منگلیش دوبے، تحصیلدار گیانیندر سنگھ، سی او سٹی ونے دویدی، نائب تحصیلدار سمیت دیگر افسران موجود رہے۔