Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 2, 2019

آوارہ جانورں کو کسانوں نے پرائمری اسکول میں بند کیا۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر بلاک حلقہ کے دیاواں گاؤں میں گزشتہ روز پرائمری اسکول کے گیٹ کا تالا کھول کر گاؤں کے آوارہ جانوروں کو احاطے میں قید کر دیا۔بدھ کے روز اسکول پہنچے اساتذہ نے اسکول کا گیٹ کھولنے کی کوشش کی تو گاؤں والوں نے منع کر دیا۔اساتذہ کی اطلاع پر پہنچے ایس ڈی ایم نے آوارہ جانوروں کو کہیں دوسری جگہ چھوڑنے کی یقین دہانی کرائی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ پرائمری اسکول میں گاؤں میں ٹہل رہے آوارہ جانوروں کو گاؤں والوں نے تقریباً 80 کی تعداد میں جانوروں کو بند کر دیا۔گاؤں والوں کے مطابق کچھ ایسے جانور ہیں جو سڑک پر چلتے ہوئے لوگوں پر حملہ کر زخمی کر دیتے ہیں۔ ایک مہینے میں ان جانوروں کے حملے سے 25 سالہ گنیش مشرا کو زخمی کر دیا جس کی حالت نازک بنی ہوئی اور علاج ممبئی میں چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ جانوروں کے حملے سے گاؤں کے للن دوبے، ہریش چندر اور گووری شنکر بھی شکار ہوئے ہیں۔ گاؤں والوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ یہ آوارہ جانور تیار ہوئی فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔آوارہ جانوروں کے دہشت سے جہاں لوگ گھروں سے نکلنے سے گھبراتے ہیں وہیں جھنڈ میں رہنے والے یہ جانور موقع ملتے ہی تیار فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں جس سے انھیں کافی پریشانیاں ہو رہی ہے۔بدھ کے روز اسکول پہنچے استاتذہ نے جب اسکول میں اتنی بڑی تعداد میں آوارہ جانوروں کو اسکول میں قید دیکھا تو اطلاع اعلی افسران کو دی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچے ایس ڈی ایم جے این سچان و سی او مچھلی شہر نے گاؤں والوں سے مزاکرات کر ٹرک سے ان آوارہ جانوروں کو کہیں دوسرے مقام پر چھوڑنے کی یقین دہانی کرائی۔