Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 2, 2019

روبیلا و خسرہ کے خلاف ٹیکا کاری عوامی بیداری مہم۔

حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خسرہ روبیلا ٹیکہ لگانے کیلیے عوامی بیداری مہم!

آنندنگر/مہراج گنج:اتر پردیش۔صدائےوقت/ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع مہراج گنج کے آنندنگر میں واقع حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل کی طرف سے خسرہ روبیلا ٹیکہ کے لئے عوامی بیداری مہم کرکے لوگوں کو بیدار کیا گيا، سركار کی طرف سے9 ماہ سے  15 سال تک کے بچوں کو خسرہ روبیلا ٹیکہ کرن مہم چلا کر اسکول اور مدارس میں انجکشن لگوایا جارہا ہے، ایسے میں کہیں کہیں اور کچھ اداروں میں ٹیکہ نہیں لگوا رہے ہیں، جسکی وجہ سے سرکار کی مہم پوری طرح کامیاب نہیں ہو پارہی ہے، جس کے مدنظر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ آنند نگر مہراج گنج کی طرف سے تمام اداروں میں عوامی بیداری کا پروگرام کرکے لوگوں کو بیدار کیا گیا، اور تقریبا تمام اداروں میں سو فیصد ٹیکہ لگ رہے ہیں، جہاں لوگ افواہوں کے وجہ سے ٹیکہ نہیں لگوائے تھے، جس میں سے لکچھمی پور وکاس کھنڈ کے وشن پور كرتھيا، نئی کوٹ، موگلہاں اور پھریندہ وکاس کھنڈ کے پرسابینی بھیا پھریندہ ہے۔
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے بتایاکہ ٹرسٹ کا وفد جاکر انہیں اس ٹیکہ کیلئے بیدار کیا اور بچوں کو ٹیکہ لگوایا گیا اور سبھی اسکول و مدارس میں عوامی بیداری کا پروگرام کرکے بچوں سے ریلیاں بھی نکلوائی گئیں۔
واضح ہو کہ کچھ لوگوں کی طرف سے محکمہ کو بتایا گیا تھا کہ مدارس کے ذمہ داران ٹیکہ لگوانے سے منع کر رہیں ہیں جب کہ ٹرسٹ کے وفد نے جاجاکر معلوم کیا تو بتایا گیا کہ یہ جھوٹ ہے، اور محکمہ کو جھوٹی معلومات دی گئی ہے۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الھدیٰ قاسمی، شفیق احمد، رفیع اللہ لاری، امت، شمشاد، زبیر سمیت دیگر افراد شامل رہے۔