Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

عالمی یوم طب یونانی کی مجوزہ تقریب مورخہ 11 فروری بمقام شبلی کالج کے سلسلے میں فیملی ہیلتھ سینڑر لالگنج میں میٹنگ کا انعقاد۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش / صدائے وقت۔/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
عالمی یوم طب یونانی کے موقع پر اصلاحی ہیلتھ کیرئر  فاؤنڈیشن  کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب  مورخہ 11 فروری بمقام  شبلی پی جی کالج کی تیاری کے سلسلے میں آج لالگنج واقع فیملی  ہیلتھ سینٹر میں اک میٹنگ منعقد ہوئی.واضح ہو کہ 11،فروری کو ہونے والی تقریب بعنوان  "یونانی طب اکیسویں صدی  میں "کے کنوینر  ڈاکٹر شاہ نواز عالم خان نے کہا کہ مجھے اس بات کی بیحد خوشی ہے کہ دیار شبلی میں اک پر وقار تقریب کا انقعاد  کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں سماج کے دانش ور حضرات کے علاوہ ماہر طب یونانی اپنا مقالہ  پیش کرینگے اور طب یونانی کی افادیت  سے روشناش  کرینگے  .انہوں نے تمام ڈاکٹروں  سے بالخصوص پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے.اس موقع پر ڈاکٹر گلزار اعظمی.ڈاکٹر محمد عرفان.ڈاکٹر نعمان.ڈاکٹر محمد انور سنجری  .ڈاکٹراظہرالحق انصاری.ڈاکٹر نثار ندوی  .موجودتھے.میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر انصار احمد خان نے اور نظامت ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی نے کی.