Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 21, 2019

شیخ بدر الدین میموریل چیریٹبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام" مفت میڈیکل کیمپ" 25 فروری کو۔

اعظم گڑھ ۔۔۔اتر پریش۔۔صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تحصیل پھولپور تھا نہ حلقہ  پوئی  کے تحت میگنہ بازار میں شیخ بد ارلدین میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ، سٹی نرسنگ ہوم شاہگنج کے اشتراک سے  ہر سال کی طرح اس سال بھی مورخہ 25 فروری کو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک " مفت میڈیکل کیمپ " کا انعقاد بمقام شیخ بدر الدین اعظمی چیریٹیبل ٹرسٹ پالیکلنک  ہونے جا رہا ہے۔
سٹی نرسنگ ہوم شاہگنج کے ڈاریکٹر ڈاکٹر طارق شیخ نے بتایا کہ کیمپ کا افتتاح بدست رمیش چندر مشرا ایم ایل اے بدلا پور ( جونپور) ہوگا۔اس کیمپ میں سابق ایم پی اعظم گڑھ رماکانت یادو کے بطور مہمان خصوصی کی آمد متوقع ہے۔اس کیمپ میں سبھی طرح کی بیماریوں کی جانچ و علاج مفت کیا جائے گا۔
اس مجوزہ کیمپ میں ڈاکٹر محفوظ احمد ، چائلڈ اپیشلسٹ، ڈاکٹر طارق شیخ، جنرل فیزیشین، ڈاکٹر ابھیشیکھ راوت جنرل سرجن، ڈاکٹر ڈی سی تیواری آنکھوں کے اسپیشلسٹ، ڈاکٹر ایم اے خان۔ڈینٹل سرجن، ڈاکٹر عتیق احمد  جنرل فیزیشین، ڈاکٹر جے پی دوبے ۔۔آرتھو پیڈک سرجن، ڈاکٹر کاشف اشرف ڈینٹل سرجن، ڈاکٹر سدھاکر مشرا ۔جنرل سرجن، ڈاکٹر حمیرہ طارق شیخ.  ماہر امراض نسواں۔ڈاکٹر ایس ایل گپتا۔بچوں کے ڈاکٹر کے علاوہ اور بھی کئی ڈاکٹروں کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ اس کیمپ میں مفت طبی پیتھالوجیکل جانچ بھی کرائی جائے گی۔
علاقے کے لوگوں کو ہر سال منعقد ہونیوالے اس مفت میڈیکل کیمپ کا انتظار شدت سے رہتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر طارق شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر موقع کا فائدہ اٹھائیں۔