Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 21, 2019

اہم مختصر خبریں۔

|  مختصراہم خبریں
٢١/٢/٢٠١٩/صداۓوقت |

۔_____________

ہندستانی عازمین کےکوٹہ میں اضافہ
۔____________
ہندستانی عازمین کےکوٹےکوبڑھاکردولاکھ کیاگیا،وزیرحج واقلیتی امورمختارنقوی نےسعودی ولی عہدکی توجہ مبذول کراٸ اوراضافہ کی تجویذپیش کی جس سےمحمدبن سلمان عبدالعزیزنےاتفاق کیا۔
۔_______________
بابری مسجدمعاملے کی شنواٸ26فروری کو

بابری مسجدآراضی تنازعہ کےمعاملےکی سماعت سپریم کورٹ میں 26فروری2019سےشروع ہوگی۔
چیف جسٹس کی قیادت میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرےگے،
۔__________________
ہاردک پٹیل کی سلطان پورآمد

گجرات میں پاٹیدارریزرویشن اندولن سےسرخیوں میں آۓہاردک پٹیل اترپردیش میں سیاسی زمین کی تلاش شروع کردی ہےاس سلسلےمیں وہ بدھ کوسلطان پورمیں آۓاورامہٹ میں واقع ایک ہوٹل میں صحافیوں سےروبروہوۓ۔
۔__________________
مولاناارشدمدنی کی صحت میں سدھار

دارالعلوم دیوبندکےاستاذحدیث ،مجاہدجلیل شیخ الاسلام حضرت مولاناسیدحسین احمدمدنی کےجانشین قاٸدملت،مولاناارشدمدنی صاحب کی صحت میں سدھارآرہاے، جلدہی میٹروہسپتال سےانھیں رخصت مل سکتی ہے۔واضح رہےکہ گذشتہ دوروزسےمولانامدنی دہلی کےاسپتال میں انتہاٸ نگہداشت والی یونٹ میں داخل ہیں اورماہرڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی دیکھ بھال پرماموہے۔مولاناارشدمدنی جمعیتہ علمإہندکےصدراوررابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کےموقررکن رکین اورمسلم پرسنل لابورڈکےایک اہم رکن ہیں۔ان کی صحت یابی کےلۓبڑےپیمانےپردعاٶں کااہتمام ہورہاہے۔
۔____________________
پرینکاکی سرگرمی سےبڑھابھروسہ

گاندھی پریوارکی فعال اورسیاست کےنشیب وفرازسےبہرہ ورپرینکاکی سیاست میں آمدسےکانگریسیوں کے اعتمادمیں اضافہ ہواہےاورسیاسی گلیاروں میں اس کی دھمک محسوس ہونےلگی ہے۔لکہنٶ میں منعقدہونےوالی پسماندہ سماج کی مہاریلی میں ان کی شرکت یقینی ہےاوراترپردیش کےمشرق زون میں گانگریس کےکارکنان حوصلےسےلبریزدکھاٸ دےرہےہیں۔