Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 17, 2019

پلوامہ ۔فوج و دہشت گرد انکاونٹر میں ایک فوجی آفیسر سمیت 4 فوجی ہلاک۔

صدائے وقت/ ذرائع۔/ نمائندہ۔۔۔مورخہ 18/3/19۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمو کشمیر۔۔سرینگر۔۔۔پلوامہ ضلع کے پنگیلنا علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فوج کے انکاونٹر کے نتیجے میں 4 فوجی جوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گئے ہیں۔دوشنبہ 18/2/19 کو صبح فوج کو خبر ملی کی اس علاقے میں دہشت گرد چھپے ہیں۔سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو حصار میں لے لیا۔جیسے ہی فورس نے علاقے میں تلاشی شروع کی اسی وقت فوج پر دہشت گردوں کیطرف سے فائرنگ شروع ہوگئی۔فوج نے بھی جوابی کاروائی کی۔اس دہشت گردانہ حملے میں ایک میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہو گئے اور ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہے۔اس کاروائی میں میجر ڈی ایس ڈونڈیال، ہیڈ کانسٹبل سیو رام، حولدار اجے کمار اور حولدار ہری سنگھ ہلاک ہوئے جبکہ حولدار گلزار محمد شدید طور پر زخمی ہیں۔جنکو  سرینگر کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسی کے ساتھ مشتاق احمد نامی ایک شہری کی بھی ہلاکت کی خبر ہے۔
خبر لکھے جانے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق اس آپریشن میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں