Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 18, 2019

آج کا انتخاب۔" حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کریں۔"

از / خان پرویز احمد/ گجرات۔صدائے وقت۔
تذکرہ با القرآن والحدیث۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم
ﺑِﺴْـــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ
ارشاد باری تعالٰی ہے:
*"اور حق کو باطل کیساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ جان بوجھ کر حق کوچھپاؤ (حالانکہ تم سب جانتے ہو کہ تمہارے اندر کیا چھپا ہے) اور ہم بھی اس سے بے خبر نہیں۔"*
  (سورۃ البقرۃ 2: 42)
حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ۔ حق و باطل میں تفریق کرو، صحیح اور غلط میں تمیز کرو، حق اور باطل ، خیر اور شر ایک ساتھ جمع نہ کرو، حق اور باطل ایک جگہ سٹور نہ کرو۔ جس دل میں بیک وقت حق بھی ہو اور باطل بھی اس کے ایمان پر شک کیا جائے گا یا نہیں؟ اگر کسی کے پاس حق اور باطل ایک ساتھ جمع ہوتو کیا کوئی اس کی مسلمانیت پر یقین کرے گا؟ یقیناً نہیں۔ اگر ہمارے دل و دماغ اور ہمارے وجود سے منسلک چیزوں میں حق و باطل ایک ساتھ اور ملا جلا ہے تو ہمارے ایمان میں بھی شک ہو گا اور ہماری مسلمانیت پر بھی یقین نہیں کیا جائے گا۔ ایسے میں انفرادی و اجتماعی احتساب کا عمل بہت ضروری ہے۔
✅  *_اللہ تعالی ہمیں حالات و واقعات کی حقیقتوں و گہرائیوں سے روشناس کرے اور حق و باطل میں تمیز کرنے کی توفیق عطا فرماے. آمین_*