Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 14, 2019

جمو کشمیر کے پلوامہ میں بڑا دہشت گردانہ حملہ۔۔۔سی آر پی ایف کے 44 جوان شہید۔۔۔ملک میں غم و غصہ۔

جمو کشمیر۔۔۔۔صدائے وقت / ذرائع۔مورخہ 14/2/19۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمو کشمیر کے پلوامہ ضلع میں شدید قسم کا فدائین حملہ ہوا ہے۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب سی آر پی ایف کی گاڑیوں کا قافلہ کئی 78 گاڑیوں کے ذریعہ 2500 سی آر پی ایف کے جوانوں کو لیکر جمو سے سرینگر  جارہا تھا۔ضلع کے آونتی پورا میں ہوئے اس فدائین حملہ میں 44 سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے جبکہ 20 جوان زخمی ہیں۔زخمیوں کو فوجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔کچھ جوانوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حملے کی ذمے داری پاکستانی بیسڈ دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی ہے۔
اس حملے سے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ " جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔" کل یعنی 15/2/19 کو صبح سویرے کیبنٹ حفاظتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل پلوامہ کا دورہ کریں گے۔اسی دوران سبھی سیاسی پارٹیوں نے اس بزدلانا حملے کی مذمت کی ہے۔صدر جمہوریہ ہند، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اروند کیجریوال، مفتی محبوبہ سعید، ممتا بنرجی ، عمر عبد اللہ۔
اس کے علاوہ غیر ممالک سے بھی مذمت کے پیغام آرہے ہیں۔نیپا کے وزیر اعظم نے اس حملہ کی پر زور مذمت کی ہے۔امریکہ نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ادارہ صدائے وقت نیوز پورٹل اس حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔شہید ہوئے تمام نوجوانوں کے غم میں ہم شریک ہیں۔زخمیوں کو جلد از جلد شفا یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔
مدیر۔صدائے وقت۔