Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 14, 2019

ویلنٹائن ڈے پر جونپور میں پولیس کی چھاپے ماری/ پھر بھی عاشقوں نے منایا ویلنٹائن ڈے۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   .  .  .   ۔
مغربی تہذیب سے شرا بور اکثر نوجوانوں نے شہر سے لے کر دیہی علاقوں میں جوش و خروش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منا یا۔عاشق جوڑے پولی ٹیکنک چوراہے کے نزدیک پارک میں،  تو چند عاشق جوڑے شاہی قلعہ میں اپنے اپنے انداز سے اپنی محبتوں کا اظہار کر تے ہو ئے دیکھے گئے۔ سارے دن بعض نوجوان اپنے دوستوں اور محبت کرنے والوں کو پھولوں کاگلدستہ دے کر اپنی
ا ندزا سے محبت کا اظہار کرنے میں مشغول نظر آئے ویسے کچھ لوگ مذکورہ تہوار کو اپنے اپنے گھروں پر اپنے طورپر مناتے نظر آئے۔ ضلع میں سارے دن ویلنٹائن ڈے کا خمار رہا۔ہ شاہی قلعہ میں پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری بھی کیاجس میں کچھ نوجوانوں لڑکے لڑکیوں کے علاہ نوعمر عاشقوں کی تلاشی بھی لی گئی۔پولیس ٹیم کی چھاپہ ماری سے قلعہ میں سارے دن افراتفری کا ماحول قائم رہا۔تو وہیں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سیاست بھی ہوئی اوراے بی وی پی کے کارکنان نے مغربی تہذیب سے شرا بور ویلنٹائن ڈے کی مخالفت بھی کیا اس کے علاوہ علامتی طور پر پتلا بھی نظر آتش کیا گیا قصبہ کے نخاس محلہ میں واقع سد بھاو
نا پل پر کونسل کے سابق ایگزیکٹو ممبر راج سنگھ کی قیادت میں پتلا دہن کرکے ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے مردہ باد، مغربی تہذیب مردہ باد سمیت دیگر نعری بازی کی گئی۔ اس موقع پر طالب علم لیڈراوم پانڈے، رمیش یادو، آیوش، سورج یادو، دیواکر نشاد، سمیت تمام لوگ موجود رہے۔