Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 6, 2019

جونپور۔۔بی جے پی لیڈر کے گھر چوری۔8 لاکھ کے نقدی و زیورات پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا۔

جون پور  ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ظفرآباد ممبر اسمبلی کے گھر کے بغل میں واقع بھاجپا کے منڈل صدر کی چھت سے گھر میں داخل ہوئے حوصلہ بلند چوروں نے سو رہی خاتون کو کمرے میں بند کر دیگر کمروں سے 8لاکھ سے زیادہ کے نقدی و زیورات اٹھا لے گئے۔صبح چوری کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے تفتیش شروع کرائی لیکن چوروں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ظفرآباد اسمبلی کے ممبر اسمبلی ڈاکٹر ہریندر پرساد سنگھ کے گھر کے بغل میں سرکونی بلاک کے بھاجپا منڈل صدر سبھا نرائن پاٹھک کامکان ہے۔گزشتہ شب کنبہ کے لوگ باہر کسی تقریب میں شامل ہونے گئے تھے گھر پر صرف ایک خاتون تھی جو کمرے میں سو رہی تھی۔بتاتے ہیں کہ دیر شب چور چھت کے راستہ گھر میں داخل ہو گئے اور خاتون کے کمرے کا دروازہ باہر سے بند کر دیگر کمروں کی آلماری توڑ نقدی سمیت8لاکھ سے زیادہ کے سامان اٹھا لے گئے۔صبح نیند سے بیدار ہونے پر خاتون نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی باہر سے دروازہ بند ہونے پر شور مچاناشروع کیا جس پر پڑوس کے لوگوں نے باہر سے دروازہ کھولا تو دیگر کمروں میں بکھرا ہوا سامان اور زیورات نقدی غائب ہونے پر سبھی کے ہوش اڑ گئے۔آناً فاناً میں چوری کی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو دی گئی جس پر پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے ڈاگ اسکوائڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کرائی۔جانچ کے دوران اسنیفر ڈاگ گاؤں کے ہی ایک مکان کے پاس جا کر ٹھہر گیا۔پولیس شق کی بنیاد پر مکان مالک سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج دیوتانند سنگھ نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے جلد ہی ملزمان پولیس حراست میں ہوں گے۔