Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 14, 2019

جونپور ۔کھڑی کار میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
منگرا بادشاہ پور قصبہ کے کٹرا روڈ پر گوریاڈیہ واقع ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب میں روڈ پر کھڑی ہو ئی انڈگو کار میں گزشتہ رات اچانک آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ مقامی لو گ جب تک آگ پر قابو پاتے تب تک گاڑی پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گئی۔بتاتے ہیں کہ شہر کے انجہی محلہ کے رہنے والے رام موہن گپت کے لڑکی کی شادی مذکورہ پیلس میں ہونا تھی جس میں شرکت کر نے پہنچے  پرتاپ گڑھ ضلع کے راماپور کے رہنے والے سندیپ کمار گپتا بھی اپنی گاڑی سے آئے تھے۔ انہوں نے اپنی انڈگو گاڑی نمبر ڈی ایل ۷ سی   ۴۸۰۷  پیلس کے نزدیک روڈ پر کھڑی کرکے اندر تقریب میں شامل ہونے چلے گئے اسی دوران گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی اور گاڑی  جلنے لگی آگ کی شعائیں اتنی بلند تھیں کہ موقع پر افراتفری مچ گئی۔ اس دوران چند لوگوں نے مل کر آگ بجھانے کی کوشش کیا جب تک لوگ آگ پر قابو پاتے گاڑی مکمل طور جل کر راکھ ہو گئی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔