Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 14, 2019

اہم مختصر خبریں۔

آج کی اہم خبریں

15/02/2019
_____________________
پلوامہ میں بڑاحملہ41جوان شہید

کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر بڑا خود کش حملہ ہوا جس سے 41 جوان شہید ہوگۓ اور متعدد زخمی بھی ہوگۓ ہیں۔
----------------------------------------
ملک شہیدپریوارکےساتھ کھڑاہے

کشمیر ہوۓ اب تک کے سب سے بڑے حملے کے بیان وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ جوانوں کی شہادت راٸیگاں نہیں جاۓ گی ملک کی پوری عوام شہید جوانوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کیساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑی ہے
----------------------------------------
بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہے :

گجرات میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ملک میں آر ایس ایس اور بی جے پی دونوں نفرت پھیلا رہی ہیں انہوں نے رافیل سودے پر بھی وزیر اعظم پر جم کر نشانہ سادھا انہوں نے کہا کہ مودی نے 30 ہزار کروڑ روپۓ کا انل امبانی کو فاٸدہ پہونچایا ہے
----------------------------------------
اے ایم یوطلبہ کے خلاف کوٸ ثبوت نہیں

حالیہ دنوں میں علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں ہوۓ احتجاج و مظاہرے میں بی جے پی لیڈر نے 14 طلبہ پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا تھا لیکن ابتداٸ جانچ میں طلبہ پر کسی بھی طرح کا غداری کا کوٸ ثبوت نہیں ملا ہے لیکن طلبہ کا احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔