Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

سلاٹر ہاوس بند کرانے پہنچی کو خواتین نے یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

جون پور ۔۔ اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
مچھلی شہر قصبہ کے کوتوالی محلے میں غیر قانونی طور پر چل رہے سلاٹر ہاؤس کو بند کرانے پہنچے سی او، ای او نگر پالیکا اور کوتوالی پولیس نے محلے سے ذبح ہوئے جانور سمیت ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ نوجوان کو پولیس کے حراست میں جاتے ہی محلے کی خواتین بڑی تعداد میں جمع ہو گئی اور پولیس کی کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے یرغمال بنانے کی کوشش کی۔افسران کے یرغمال ہونے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ایک نوجوان کو گرفتار کر کوتوالی لائے۔پولیس کی اس کاروائی سے پورے قصبہ میں گشیدگی پھیل گئی اور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دیا گیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ محلے میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس چلنے کی اطلاع ملنے پر ایگزیکٹیو افسر نگر پالیکا دھیرج سنگھ،سی او مچھلی شہر وجے سنگھ اور کوتوال پروکمار سنگھ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔افسران کے مطابق موقع پر غیر قانونی جانود زبح ملنے پر پولیس نے جب ایک نوجوان کو گرفتار کیا تو درجنوں کی تعداد میں خواتین جمع ہو گئی اور کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے یر غمال بنانے کی کوشش کرنے لگی جس سے افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔ادھر افسران کو یر غمال بنانے کی کوشش کی اطلاع ملتے ہی سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس سمیت ایک پلاٹون پی اے سی کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد ملزم نوجوان محمد جمیل کو گرفتار کیا گیا۔پویس نے چھاپہ ماری کے دوران بھاری مقداد میں غیر قانونی گوست سمیت جانودوں کو زبح کرنے کا آلات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔اس ضمن میں ایگزیکٹو افسر نگر پالیکا دھیرج سنگھ نے بتایا کہ قصبہ میں کسی کو بھی سلاٹر ہاؤس چلانے کا رجسٹریشن نہیں ہے،باوجود اس کے کچھ لوگ غیر قانونی طریقے سے سلاٹر ہاؤس چلا رہے تھے جس کی شکایت پر جانچ کر کاروائی کی جا رہی ہے۔