Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

پوروانچل یونیورسٹی میں اعزاز اساتذہ کی تقریب۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے انجینئرنگ شعبہ واقع آڈیٹوریم میں بدھ کو استاذ اعزاز تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے ریٹائرڈ اساتذہ اور یونین کے سابق عہدیداروں کو اعزاز سے نوازا۔
تقریب میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے کہا کہ استاذ معاشرے کے لئے مثال ہیں، وہ اپنے شاگردوں کے مفاد کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتا ہے، استاذ پوری زندگی استاذ ہی رہتا ہے۔ صدارتی خطاب میں اتر پردیش یونیورسٹی کالج استاذ یونین کے سابق صدر ڈاکٹر گھنشیام سنگھ نے استاذ یونین کے کوششوں کی تعریف کی اور انہوں نے اعزاز پانے والے اساتذہ کو طویل تدریسی کام سے منسلک رہنے کی مبارک باد دی۔
سابق ریاستی صدر ڈاکٹر راجیو پرکاش سنگھ نے کہا کہ یونیورسٹی اور اساتذہ یونین آپس میں مل جل کر یونیورسٹی مفاد اور تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ فعال رہیں گے۔آئے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم استاذ یونین کے صدر ڈاکٹر سمر بہادر سنگھ اور شکریہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر وجے کمار سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیو شنکر سنگھ، ڈاکٹر این کے سنگھ، ڈاکٹر رمیش منی ترپاٹھی، ڈاکٹر برجیدر سنگھ، ڈاکٹر پرمود کمار، ڈاکٹر کوشلندر مشرا، ڈاکٹر راجندر سنگھ، ڈاکٹر اکھلیشور شکلا، ڈاکٹر راجیو رتن سنگھ، ڈاکٹر راجیو ترپاٹھی، ڈاکٹر ششی ناتھ سنگھ، ڈاکٹر ایم زیڈ علی، ڈاکٹر راجیو رنجن سنگھ، ڈاکٹر نیرج سنگھ، ڈاکٹر نلیش سنگھ، ڈاکٹر آلوک سنگھ، ڈاکٹر وجے تیواری سمیت مختلف اضلاع کے استاذ موجود رہے۔