Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 19, 2019

جمعیتہ علمإہندکےصدرمحترم مولاناارشدمدنی کی صحت میں قدرےافاقہ۔دہلی،کےمیٹروہسپتال میں انتہاٸ نگہداشت والی یونٹ میں زیرعلاج۔عالمی سطح پرصحت کےلۓدعاٶں کااہتمام۔

نئی دہلی /دیوبند، 19؍ فروری:
________________________
نٸ دہلی/١٩فروری/٢٠١٩
(مولاناسراج ہاشمی کےذریعے)

جمعیۃ علماء ہند کےصدرمحترم، جانشین شیخ الاسلام حضرت مولاناسید ارشد مدنی صاحب کو علالت کے باعث آج نئی دہلی کے مشہور میٹرواسپتال میں داخل کرایاگیا، جہاں انتہائی نگہداشت والی یونٹ(آئی سی یو) میں  رکھا گیا ہے۔ معروف قابل ڈاکٹروں کی ٹیم مولانا کے علاج ومعالجہ میں مصروف ہے،حالانکہ مولانا کی طبیعت اب پہلے سے قدرے بہتر بتائی جارہی ہے۔ مگر انہیں مزید دو دنوں تک ہسپتال میں رکھےجانےکاامکان ہے۔
 موصولہ تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء ہند کے صدر،حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب، کو گزشتہ کئی روز سے بخار کی شکایت تھی ،جس کے سبب مولانامدنی کی طبیعت بوجھل، گھبراہٹ اور جسم میں کپپاہٹ کی شکایت ہورہی تھی، آج(منگل کے روز) طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب انہیں دہلی کے میٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، کمزوری زیادہ ہونے کے سبب مولانا سید ارشد مدنی کو آئی سی یو میں رکھاگیاہے، ڈاکٹروں نے مولانا کو ملیریا ہونے کی بھی تشخیص کی ہے۔
اب الحمد اللہ ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے، کچھ میڈیکل رپورٹس آچکی ہیں جن میں ملیریا ہونا بتایا گیاہے ،جبکہ مزیدکچھ رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔ ائمہ مساجد، ارباب مدارس، اساتذہ، طلباء اور عوام الناس سے مولاناکی صحت یابی کے لئے دعاء کی اپیل کی ہے۔
۔__________________