Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 19, 2019

سعودی پرنس محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے۔۔وزیر اعظم نے ائیر پورٹ پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔

نئی دہلی / صدائے وقت/ ذرائع۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  
سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دو روزہ بھارت دورے پر دہلی پہنچے۔۔۔دہلی پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور والہانہ انداز میں گلے ملے۔ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کے ساتھ مملکت وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی تھے۔
زرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی رشتوں پر گفتگو ہوگی جس میں فوجوں کی مشترکہ مشق بھی شامل ہوگی۔اس کے علاوہ پاکستان کے ذریعہ اسپانسر دہشت گردی کے معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اور وزیر اعظم کیساتھ دہشت گردی پر مشترکہ اعلانیہ بھی ہو سکتا ہے۔پرنس محمد سلمان کے ساتھ کئی ایک وزراء اور ایک ہائی پروفائل وفد بھی ہے۔شہزادہ اس وقت جنوبی ایشیائی ملکوں کے دورے پر ہیں ۔دو روز قبل وہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔۔۔بھارت کے دورے کے بعد وہ چین کا دورہ کریں گے۔
بھارت کے ان کے اس دورے میں باہمی  تجارت کو فروغ دینے اور علاقے میں امن کو لیکر وزیر اعظم سے گفتگو ہوگی۔

 سعودی شہزادہ اور وزیر اعظم کے مابین کئی امور پر گفتگو ہو گی اور  کئی ایک معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔وزیر اعظم سے ملاقات حیدر آباد ہاوس میں ہوگی۔شہزادہ صدر جمہوریہ سے بھی ملاقات کریں گے۔اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئے باب کی شروعات ہوگی۔خاص طور پر توانائی کو لیکر۔۔۔سعودی عرب سے کچے تیل کی خریداری میں  ہندوستان   کی 17 فیصد ضروریات سعودی پوری کرتا رہا ہے۔ایل پی جی میں 32 فیصد۔۔۔سعودی عرب بھارت کا چوتھا بڑا کاروباری ملک ہے۔
2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں مختلف امور پر کئی معاہدے ہوئے تھے۔اور اس وقت سعودی نے وزیر اعظم کو سب سے بڑا شہری اعزاز " شاہ فیصل شہری اعزاز " سے نوازا گیا تھا۔