Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 3, 2019

جونپور۔معروف تاجر گیان پرکاش سنگھ نے مدرسہ قرآنیہ میں نو تعمیر شدہ کمرے کا کیا افتتاح۔کمپیوٹر روم کی تعمیر کی یقین دہانی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مدرسہ قرآنیہ گوپالاپور شہری کے احاطے میں اتوار کو سماجی کارکن اور صنعتکار گیان پرکاش سنگھ نے نو تعمیر کمرے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسہ کے لئے جدید کمپیوٹر کمرہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر مدرسہ کے مینیجر حاجی افضل احمد نے گیان پرکاش سنگھ کی جانب سے کئے گئے سماجی کام کو تفصیل سے بتایااور مدرسہ کیلئے کئے مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔اس دوران مدرسہ کے بچوں نے خوش آمدید گیت اور ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل آصف محبوب، ریاض احمد، محمدایوب، محمد فیصل، اجمل خان، انصار احمد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ آخر میں صدر حاجی افضال احمد نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔