Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

انتخابی سویپ مہم کے تحت پوروانچل یونیورسٹی میں پروگرام کا انعقاد

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اور ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی قیادت میں چلائے جا رہے سویپ مہم کے تحت انتخابی مکتب پوروانچل یونیورسٹی کے مینیجنگ شعبہ میں منعقد ہوا۔ جس میں طالب علم طالبات کو الیکشن خواندگی کو فروغ دینے کے مقصد و ووٹنگ کے عمل اور اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔
اس موقع پر سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی نے الیکشن خواندگی کلب کے ممبر / طالب علم طالبات کو آئین انتخابی عمل ووٹنگ کی اہمیت و انتخابات کی ضرورت کے بارے میں بتایا اور ووٹر بننے سے لے کر ووٹ ڈالنے کے عمل تک کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس خواندگی کلب اور مکتب کا مقصد بچوں میں انتخابات کے بارے میں بیداری لانا ہے، جس سے وہ اپنے کنبہ اور اپنے آس پا س کے لوگوں کو بھی اس کی اہمیت کے بارے میں بتا سکے۔اس سے قبل ڈین طالب علم ویلفیئر ڈاکٹر اجے دویدی نے آئے ہوئے لوگو کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ میں الیکشن خواندگی کلب قائم ہو چکا ہے، اور وقت وقت پر انتخابی مکتب منعقد ہو رہی ہے جس میں منتخب لوگ ووٹر بیداری مہم میں مصروف ہیں۔اس موقع پر نوڈل افسر ڈاکٹر منوج پانڈے، ڈاکٹر وویک  پانڈے، ڈاکٹر ونے ورما، ڈاکٹر پربھاکر سنگھ، ڈاکٹر نوین چورسیا، ڈاکٹر پوریند شریواستو، ڈاکٹر پی سی یادو، ڈاکٹر سنیل یادو، ڈاکٹر شیام کنہیاسمیت دیگر اساتذہ اور طالب علم۔طالبات موجود رہے۔