Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

پلوامہ سانحہ ۔۔۔قوبا انٹر نیشنل اسکول میں تعزیتی جلسہ۔

جونپور۔۔۔اتر پردیش۔۔۔شاہگنج۔صدائے وقت(نمائند)۔
۔۔آج مورخہ 16 جنوری 2019 کو قوبا انٹر نیشنل اسکول اسرہٹہ (آزاد)۔شاہگنج جونپور کے طلباء و اساتذہ نے صبح دعا کے بعد پلوامہ میں شہید سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے حملہ پر کی مذمت کی گئی اور اس حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس   تعزیتی پروگرام میں اسکول کے سبھی طلباء، اساتذہ ، پرنسپل۔منیجر و دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف نے حصہ لیا۔اس موقع پر شہید ہوئے جوانو کے حق میں اور ان کے اہل خانہ کے لئیے دعا کی گئی ۔زخمیوں کو حلد صحت یاب ہونے کے لئیے بھی دعا ہوئی۔یہ بھی مانگ کی گئی کہ اس بزدلانہ حملے میں شریک بشمول پاکستان کو اس کا سبق سکھایا جائے۔طلباء نے " شہید جوان امر رہیں" اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔