Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

پلوامہ میں بے قصوروں کا ہوا قتل قابل مذمت ہے۔


محمد سیف الاسلام مدنی
نور گنج پکھرایاں کانپور دیہات !    _______________________
صدائے وقت/ عاصم طاہر اعظمی۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .
انسانی جان کی ایک قیمت ہے جو فطرتاً اسے حاصل ہےجسکا تعلق مذہب اور ذات سے نہیں قرآن کریم میں صاف طور سے ارشاد فرمایا گیا'کہ ایک انسان کا ناحق قتل،گویاکہ پوری انسانیت کا قتل ہے '
اس دہشت گردانہ حملے کے پس پردہ کوئی بھی تنظیم یا جماعت ہو یا پھر کوئی بھی خانہ جنگی اسکا سبب ہو!  بہر حال بے قصوروں کا قتل قابل مذمت ہے '
نہ تو اسلام اسکی اجازت دیتا ہے، اور نہ ہی اخلاقی اعتبار سے ایسا اقدام درست ہے،
یہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اخلاقی حرکت ہے، سرحد کے نگہبانوں پر دھوکے سے حملہ کرنا کسی بھی طریقہ سے روا نہیں، جو لوگ اسکو اسلامی تعلیم سمجھ رہے ہیں وہ سخت متشدد اور اسلامی تعلیم سے عاری ہیں، خود کش حملہ تو کسی بھی اعتبار سے درست نہیں،
اس حملے نے نہ جانے کتنے گھر اجاڑ دئے کتنے معصوموں ما مستقبل تباہ کردیا،
ہم دکھ کی اس گھڑی میں مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،
اور منتظر بھی ہیں کہ جس حادثہ نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا اسکے لئے بھارت سرکار کیا قدم اٹھاتی ہے واضح رہے کہ موجودہ سرکار اس سے قبل سرحد کے نگہبانوں کے بارے میں بڑا بیان بھی دے چکی ہیں اس لئے ملک منتظر ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا معاملہ کیاجائے جو وقفہ وقفہ سے اس طرح کی ناروا حرکت کرتے رہتے ہیں!