Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 15, 2019

الحرا پبلک اسکول، رحم خان، دربھنگہ میں اسپورٹس ڈے کا اختتام پزیر۔


دربھنگہ(بہار)/١٥فروری/٢٠١٩/صداۓوقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
الحراء پبلک اسکول کے بچوں کے درمیان کھیل کود مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔آج ۱۵گ؍ فروری ۲۰۱۹ء بروز جمعہ اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے درمیان انعامات اور میڈل تقسیم کرنے کی غرض سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ کھیل کود میں حصہ لینے والے بچوں کو انعامات اور میڈل سے نوازا گیا۔اس موقع پر اسکول کے سکریٹری خالد احمد مدنی، پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم، ڈائرکٹر محمد عمر فاروق موجود تھے۔ مہمانان خصوصی معروف شاعر و افسانہ نگار انور آفاقی اور قومی تنظیم دربھنگہ زون کے چیف بیورو ، دربھنگہ ٹائمز کے مدیر ڈاکٹر منصور خوشتر موجود تھے۔  انورآفاقی ، خالد احمد مدنی اور ڈاکٹر منصور خوشتر نے بچوں کو انعامات اور میڈل سے نوازا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسان عالم نے انجام دیئے۔ اس موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے سکریٹری  خالد احمد مدنی نے کہا کہ بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں آگے بڑھیں ۔ جو بچے کامیاب نہیں ہوسکے وہ آئندہ کے لئے کوشش کریں۔ پرنسپل ڈاکٹر احسان عالم نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہار اور جیت کھیل اور زندگی کے دیگر شعبہ کا حصہ ہے۔ اس سے ہار سے گھبرانا اچھی علامت نہیں ۔ ہارنے والے ہی ایک دن کامیابی کی منزل حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اسکول کے کام میں تعاون کے لئے اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی  انور آفاقی نے بچوں کو کارآمد باتیں بتائیں۔ ڈاکٹر منصور خوشتر نے بھی بچوں کے حوصلہ افزائی کے لئے خوبصورت کلمات سےنوازا ۔انعام پانے والے بچوں میں نمایاں نام محمد فیاض، محمد ارمان، محمد توقیر، کشور، محمد مختار، ریاض احمد، دانش خان، شازیہ حسن، اُمامہ خالدوغیرہ کا ہے۔ محمد عمر فاروق کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔