Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 20, 2019

شاردا معاون نہر میں ڈالفن مچھلی پکڑی گئی۔محکمہ جنگلات نے پکڑ کر گنگا ندی میں چھوڑا۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے پورؤ پور گاؤں میں واقع شاردا معاون نہر میں گزشتہ تین دنوں سے بہہ کر آئی ڈالفن مچھلی کو محکمہ جنگل اور مقامی پولیس کی مشترکہ کاروائی میں کافی مشقت کے بعد بدھ کی دوپہر میں پکڑ لیا گیا۔نہر میں آئی ڈالفن کو دیکھنے کے لئے مقامی گاؤں کے لوگ سمیت اطراف کے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے جس کی وجہ سے پولیس کو کافی مشکلات کا سامان کرنا پڑا۔ڈالفن کو پکڑنے کے بعد ٹیم الہ آباد میں واقع گنگا ندی میں چھوڑنے چلی گئی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ نہر الہ آباد سے ہوتے ہوئے ضلع کی سرحد میں داخل ہوتی ہے۔الہ آباد شاہراہ پر واقع مذکورہ گاؤں میں بنے پل کے پاس پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے گنگا سے ڈالفن بہہ کر نہر میں آگئی۔بتاتے ہیں کہ اتوار کے روز مقامی لوگوں نے نہر میں ڈالفن کو کھیلتے ہوئے دیکھا تو حیرت زدہ ہو گئے اور اطلاع مقامی لوگوں کو دی۔نہر میں ڈالفن کے کھیلنے کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور سبھی ڈالفن کے کرتب دیکھنے میں مصروف ہو گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی تو انھوں نے اتوار کے روز ہی محکمہ جنگل کی ٹیم کو ڈالفن پکڑنے کیلئے بلایا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ادھر ڈالفن دیکھنے کیلئے بھیڑ کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا جس پر تھانہ انچارج متھلیش مشرا نے ڈی ایف او کو اطلاع دیتے ہوئے حالات سے آگاہ کرایا۔بدھ کے روز ڈی ایف او اے پی پاٹھک کی قیادت میں رینجر بی بی پانڈے،آر این مشرا،چندرشیکھر مشرا کے علاوہ پولیس ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بہر میں جال ڈال کر کافی مشقت کی جس کے بعد ڈالفن کو پکڑا جا سکا۔اس ضمن میں اے پی پاٹھک نے بتایا کہ ڈالفن کی یہ نسل اکثر تیز بہاؤ میں گہرے پانی میں چلی جاتی ہے۔نہر میں کیسے آگئی سمجھ سے باہر ہے۔ڈالفن کو حفاظت کے ساتھ الہ آباد ہنڈیا میں گنگا گھاٹ ندی میں چھوڑدیا گیا۔