Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 20, 2019

بارات میں فائرنگ۔۔ایک لڑکی زخمی۔وارانسی ریفر۔شادی کا گھر ماتمی ماحول میں تبدیل۔پولیس نے بتایا افواہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔چندوک تھانہ حلقہ کے بجرنگ نگر پولیس چوکی کے بغل میں آئی بارات میں خوشی میں فائر کرنے کے دوران ایک لڑکی کو گولی لگ گئی۔لڑکی کو گولی لگتے ہی پوری شادی کی تقریب میں افرا تفری مچ گئی۔آنا فاناً میں زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ پولیس چوکی کے بغل میں واقع رام بچن شرما کے گھر شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بنواڈیہ گاؤں سے بارات آئی تھی۔بارات میں رسم ادائیگی کا پروگرام چل ہی رہا تھا کہ اسی درمیان بارات میں نوجوانوں نے خوشی میں فائرنگ کرنا شروع کر دیا۔فائرنگ کے دوران ایک گولی پاس میں ہی کھڑی راکھی28بنت سریش کو لگ گئی جس کے سبب میں وہ موقع پر زخمی ہو کر تڑپنے لگی۔لڑکی کو گولی لگتے ہی پوری شادی کی تقریب میں افرا تفری مچ گئی اور زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ شروع کی لیکن کوئی کچھ بتانے کو تیار نہیں ہوا۔
اس ضمن میں چوکی انچارج امرجیت چوہان نے بتایا کہ بارات میں گولی چلنے کی بات محض ایک افواہ تھی جس کی تصدیق کرائی گئی ہے۔