Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 8, 2019

جونپور۔کلکٹریٹ دفاتر کا معائنہ ، کمشنر وارانسی نے کیا۔کئی خامیںاں پائی گئیں

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کمشنر وارانسی دیپک اگروال نے جمعہ کے روز کلکٹریٹ واقع، نزا رت، رکارڈروم، اور دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔کمشنر نے معائنہ کے دوران پایا کہ ای گورنس اور آمدنی سرٹیفیکیٹ کا سب سے زیادہ معاملے التوا ء میں ہیں،ساتھ ہی انسانی حقوق کے معاملات بھی زیر التواء پائے گئے ہیں۔ انہوں نے التواء میں پڑے تمام معاملا ت کا جلد ہی تصفیہ کر نے کے لئے ہدایت دیا۔شاہ گنج تحصیل میں غیر رہائشی تعمیراتی کام کے بند ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، ریاستی تعمیراتی کارپوریشن وارانسی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو سے منسلک حکومت کے تمام احکامات کو ترتیب سے گارڈ فائل میں لگائیں۔کمپیوٹر میں تمام ریکارڈ کا ریکارڈ رکھیں۔ آرڈیننس آفس کے معائنہ کے دوران جاری کئے جانے والے والے ہتھیاروں کے لائسنس اور جدید عرضیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔ کمشنرنے ہدایت دیتے ہو ئیے کہا کہ لائسنس یافتہ کو جتنے کا رتوس جاری کئے گئے سب کی جانچ کر لی جائے کہ مذکورہ نے اتنی مقدار میں کا رتوس خریدا ہے یا نہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ریونیو) عدالت میں پیش کار تربھون یادو کے ذریعہ فائلوں کو ترتیب سے نہ رکھنے پر سخت ہدایت دیا۔ کمشنر نے کھتونی سمیت دیگر ریاستی محافظ خانے کے تمام سدتاویزوں کومحفوظ رکھنے کی ہدایت کیا۔اس موقع پر، ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری، اور تمام افسران موجود تھے۔