Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 14, 2019

2019/عام انتخابات۔. . . . . . . . . . کانگریس و بھا جپا دفتروں میں ٹکٹ کے لئیے لمبی قطاریں۔


از / شمس تبریز قاسمی / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عام الیکشن کی تایخ کا اعلان ہوچکاہے ۔جنگی پیمانے پر سیاسی پارٹیوں کی تیاری جاری ہے ۔ 11اپریل سے 19 مئی تک سات مرحلوں میں انتخاب ہوگا ۔ 23مئی کو نتیجہ سامنے آجائے گا کہ ملک میں کس کی سرکار ہوگی ۔ بی جے پی کی حکومت باقی رہے گی یا ملک کو ایک نئی حکومت ملے گی ۔ آپ بھی انتظار کیجئے ہم بھی انتظار کررہے ہیں ۔
بی جے پی کی تیاری تقریبا الیکشن کمیشن کے اعلان سے پہلے ہی ہوچکی تھی ۔ اپوزیشن پارٹیاں پلوامہ حملہ اور ایئر اسٹرائک کے بعد خاموش ہوگئی ۔ انہیں لگا کہ اگر اس دوران ہم نے کچھ کیا تو بی جے پی اسے دیش دروہی سے جوڑ کر الیکشن میں ہمارے خلاف ایشو بنائے گی ۔ دوسری طرف بی جے پی نے اس دوران اپنا تمام اتحاد فائنل کرلیا۔ اب صرف ان کے امیدواروں کا اعلان باقی ہے۔کانگریس اور دیگر پارٹیاں اب یہ کام کررہی ہے ۔ کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان سمجھوتہ ہوگیاہے ۔20 سیٹوں پر کانگریس لڑے گی ۔ 8سیٹوں پر جے ڈی ایس اپنے امیدواراتارے گی ۔ بہار میں بھی عظیم اتحاد کا فارمولہ تقریبا طے ہوگیاہے جس کا رسمی اعلان باقی ہے ۔
جن ستا کی رپوٹ کے مطابق چالیس میں سے 20سیٹوں پر آر جے ڈی لڑے گی ۔11پر کانگریس لڑے گی ۔تین سیٹوں پر راشٹریہ لوک سمتا پارٹی لڑے گی ۔شرد یادو ،جیتن رام مانجھی اور مکیش سہنی کی پارٹی کو بھی ایک ایک سیٹ ملے گی ۔ بی ایس پی نے بہار کے گٹھبندھن میں شامل ہونے سے انکار کردیاہے ۔خبر ہے کہ ماویاتی بہار کی چالیس سیٹوں پر اپنا امیدوار اتارے گی ۔ یوپی میں ایس پی ۔بی ایس پی اتحاد میں کانگریس کی شمولیت کے تمام امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں ۔ 27امیدواروں کا اعلان کانگریس کرچکی ہے جن میں سہارنپور ، رامپور ، فروخ آباد اور سیتاپور سے مسلم امیدوار شامل ہیں ۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے بھی تمام 42سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیاہے ۔ ممتابنرجی نے خواتین پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے 41فیصد عورتوں کو ٹکٹ دیاہے ۔ چناں چہ 17خواتین ان کی پارٹی سے الیکشن لڑرہی ہیں ۔ ممتاکے 42امیدواروں میں سات مسلمان بھی شامل ہیں جن میں چار مسلم خواتین ہیں ۔
سیاسی پارٹیوں نے اپنا انتخابی منشور ابھی جار ی نہیں کیا ہے ۔ اس دوران ملک کی معروف تنظیم جماعت اسلامی ہنے 13مارچ کو پریس کانفرنس کرکے ایک عوامی منشور جاری کیا ہے۔جماعت اسلامی ہند مختلف سیاسی پارٹیوں اور اہم شخصیات سے براہ راست ملاقات کرے گی۔ان سے اپیل کرے گی کہ وہ اسے اپنے انتخابی منشورمیں ’چارٹرآف ڈیمانڈ‘ کے طور پرشامل کرے