Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 26, 2019

2019 عام انتخابات ۔۔۔۔مینکا گاندھی کو بھا جپا نے سلطان پور پارلیمانی حلقہ سے امیدوار بنایا۔

ماں اور بیٹے کی سیٹ پر ادلا بدلی۔
لکھنٶ۔٢٦مارچ/٢٠١٩/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سابق وزیراعظم،خاتون آہن اندراگاندھی کی چھوٹی بہومینکاگاندھی ٢٠١٩کےلوک سبھاکےانتخاب کےلۓسلطانپورپارلیمانی حلقہ کاانتخاب کیاہے،بی۔جے۔پی کی مرکزی قیادت نےسلطانپورسےان کےنام کااعلان بھی کردیا!
مینکاگاندھی نے2014میں پیلی بھیت سے"کمل "کےپھول نشان پرجیت درج کراٸ تھی،انھیں مودی حکومت نےاپنی کابینہ میں شامل کیا۔
سلطان پورپارلیمانی حلقہ سے2014میں محترمہ مینکاگاندھی کےبیٹےورون گاندھی انتخاب میں کامیاب ہوۓ،سلطان پورسےان کی کوٸ دلچسپی ظاہرنہیں ہوٸ اورنہ ہی ان کےپارلیمانی حلقےمیں ترقیاتی کوٸ کام  پاۓ،اب ورون کوبھاجپانےپیلی بھیت سےمقابلہ آراٸ کاموقع دیاہے!
سلطانپور کےعوام بالخصوص بھاجپاکارکنان ورون گاندھی سےسخت نالاں تھے۔
سلطانپورسےمینکاگاندھی کےشوہرآنجہانی سنجےگاندھی کاگہراتعلق رہااوراس نشست پرانھوں نےکافی توجہ دی آج بھی سنجےکی دلچسپی اورلگاٶکاتذکرہ  سیاسی گلیاروں میں ہوتاہے۔
مینکاگاندھی کےمیدان میں اترنےسےمقابلہ دلچسپ ہوگیاہے! سپا۔بسپااتحادنےسونوسنگھ اورکانگریس نےامیٹھی کےنریش ،رکن راجیہ سبھاسنجےسنگھ پربھروسہ جتایاہے۔دونوں امیدوار"ٹھاکر"سماج سےہیں،مینکاگاندھی کےآجانےسےسیاست کا نقشہ بدلےگا۔کیونکہ سونوسنگھ کےسلسلےمیں یادو،دلت اورماٸنارٹیزطبقےکی اکثریت مخمصےمیں ہیں۔ان کےبھاٸ مونوسنگھ ضلع پنچایت کےچیرمین کےالیکشن میں  اوشاسنگھ سےدوبارشکشت کھاچکےہیں،اورگذشتہ الیکشن میں ایسولی حلقےسےابراراحمدخاں نےزورکی پٹخنی دی تھی۔
بھاجپانےمینکاگاندھی پراعتمادجتاکرانتخاب کودلچسپ بنادیاہے،یہاں کےلوگوں میں شدت سےاحساس ہےکہ سونوسنگھ ایک دبنگ شخص ہیں ان کےیہاں "درباری پہلوانوں "کےہوتےکسی کی رساٸ ممکن نہیں ،اوریہاں صرف ایک طبقےکو برتری حاصل ہوتی ہےاوروہی طبقہ ہرمحاذپرغالب رہتاہے!