Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 26, 2019

عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس سے ٹکٹ دئیے جانے پر مسلم مجلس مشاورت کی ناراضگی۔

ٹکٙٹ رد کرکے کسی مقامی مسلم لیڈر کو لڑانے کا مطالبہ۔

٢٦مارچ/٢٠١٩/صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آل انڈیا مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، مجھے عمران سے ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن یہ مخالفت اصول پر مبنی ہے، انہوں نے کہا، آخر کیا وجہ پیش آگئی جو عمران پرتاپگڑھی کو ٹکٹ دیاگیا، کیا کانگریس کے پاس کوئی امیدوار نہیں تھا، انہوں نے کہا انہی وجوہات سے عوام کانگریس سے دوری اختیار کررہی ہے، جو فلم ایکٹر شاعروں وغیرہ کو ٹکٹ دے رہی ہے، انہوں نے عمران پرتاپگڑھی پر سوال قائم کرتے ہوا کہا وہ توابھی ٹھیک طرح سے کانگریس میں بھی نہیں آئے تھے، وہ عام آدمی پارٹی، اورسماجوادی پارٹی کے لئے پرچار کرچکے ہیں، کانگریس ورکنگ کمیٹی سے ان کے ٹکٹ کورد کرنے کی اپیل کی ہے، ان کی جگہ پر مراداآباد کے کسی مقامی لیڈر کوٹکٹ دینے کامطالبہ کیا ہے،