Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 26, 2019

"سرسید ایک مصلح" کے عنوان کے تحت سمپوزیم کا انعقاد 28 مارچ کو۔


شاہ گنج جونپور۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔۔۔۔۔سر سید احمد خان کے یوم وفات کے موقع پر اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن شاہ گنج و  قبا انٹر نیشنل اسکول اسرہٹہ شاہ گنج کے اشتراک سے مورخہ 28 مارچ کو دوپہر ایک بجے سے قبا انٹر نیشنل اسکول میں ایک سمپوزیم بعنوان" سر سید ایک مصلح قوم" کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔۔
اس سمپوزیم کے مہمان خصوصی و مقرر خاص عارف محمد خان سابق وزیر حکومت ہند ہوں گے۔۔۔۔
پروفیسر لقمان احمد خان
، سابق وائس چانسلر محمد علی جوہر یونیورسٹی رام پور بحثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔جبکہ صدارت کے فرائض زیڈ کے فیضان ایڈو کیٹ سپریم کورٹ و سابق صدر طلباء یونین اے ایم یو انجام دیں گے۔
اس سلسلے میں ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے بتایا کہ سمپوزیم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔۔انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں اس طرح کا یہ پہلا پروگرام ہے جس سے عوام میں پروگرام کو لیکر کافی جوش نظر ر آرہا ہے۔یہ بلکل غیر سیاسی پروگرام ہے۔صرف عنوان پر ہی تقاریر ہوں گی۔