Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 17, 2019

جونپور۔مائنارٹی ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد۔

جون پور .  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مائنا رٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شہر کے محلہ حمام دروازہ واقع کے کے قریب ہیلتھ کلینک میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً300 مریضوں کی مفت  طبی جانچ کے علاوہ دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔
کیمپ میں ڈاکٹر عرشی نواز جنرل فزیشین،ڈاکٹر عظمت ماہر امراض جلد، ڈاکٹر راشد خان ماہر اطفال،ڈاکٹر اسعد احمد مشترکہ طور پر سیکڑوں مریضوں کی جانچ کیا۔ ڈاکٹر عرشی نے کہا کہ موسم بدلنے کی وجہ سے ہم سب کو اپنی صحت پر خاص توجہ دینا چاہئے۔ڈاکٹر عظمت نے کہا کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لئے خوراک اور صفائی پر خاص توجہ دینا چاہئے۔شکیل احمد صدر کیمسٹ اینڈڈرگ ویلفئر ایسو سی ایشن نے افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کام کو انجام دیتے رہنا چاہئے جس سے سماج میں لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے۔اس موقع پر سوسائٹی کے صدر حفیظ شاہ، شاہ نواز احمد، اعجاز احمد، آشیش سیٹھ، لوکیش جاوا، وغیرہ موجود رہے۔