Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 17, 2019

جونپور۔بینائی سے محروم زوجین کو شہ زورں نے پیٹا ، گھر میں آگ لگائی۔پولیس خاموش۔

پولیس سے امید ختم مندر میں بھگوان کی پناہ۔
جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
برسٹھی تھانہ پولیس کی لچر رویہ کی وجہ سے بھائی اور بھابھی کی پٹائی سمیت آگ زنی کرنے کے بعد ملزمان کا حوصلہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ وہ جان مال کی دھمکی دینے اسپتال تک جاپہنچے۔ پہلے ہی خوفزدہ معذور جوڑہ شہ زوروں کے اسپتال پہنچنے کے بعد اس قدر خوفزدہ ہوگیا کہ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد گھر جانے کے  بجائے یہ کہتے ہوئے مندر پہنچ گیا کہ پولیس کے بجائے اب بھگوان پر بھروسہ ہے وہیں ہم لو گوں کی جان بچائیں گے۔
معاملہ برسٹھی تھا نہ حلقہ کے داؤد پور گاؤں کا ہے جہاں گزشتہ پیر کے روز بینائی سے محروم دیوی پرساد بند کو اس کے شہ زور بھائی نے سوتے وقت مار دیاتھا صبح ہونے پرمتاثرہ دیوی پرساد نے تھا نہ پہنچ کر انصاف کی فریاد کیا لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کیا اس کے بعد مظلوم دیوی پرساد ایس پی دفتر پہنچا تو ایس پی آشیش تیواری کے پی آر او کے ذریعہ یقین دہانی کے بعد بھی پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی رہی اور اسی بات کو لے کر من میں غصہ پالے ہو ئے شہ زور نے بدھ کے روز دیوی پرساد سمیت اس کی نابینہ اہلیہ فوٹو دوی اور بیٹی جیوتی کو بے رحمی سے پیٹا ہی نہیں، بلکہ اس کا چھپر بھی جلا دیا۔اس دوران شہ زور کو بھی معمولی چوٹ آئی تھی زخمی جوڑوں کو علاج کے لئے طبی مرکز داخل کرا یا گیا تھا جہاں سے بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال روانہ کر دیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کی باتوں پر یقین کریں تو تھانہ سے میمو لے کر آیا ہوم گارڈشہ زور کا میڈیکل معائنہ کرا نے کے بعد کاغذات لے کر چلا گیا ایس پی دیہات کی مداخلت پر تھانہ سے دو بارہ میمو آنے پر شادی شدہ جوڑے کا علاج ہو پایا۔ پولیس کے ذریعہ معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے کی وجہ سے ہی گزشتہ روز شہ زور نے اسپتال پہنچ کر جان ومال کی دھمکی دے ڈالا جس سے خوف زدہ ہو کر  چھٹی ملنے کے بعد بھی بینائی سے محروم جوڑا گھر نہ جا کر مچھلی شہر پڑاؤ واقع ایک مندر میں پہنچ گیا اور یہ کہتا رہا کہ اب تو بھگوان کی پناہ میں ہوں پولیس سے تو انصاف کی امید ختم ہو چکی ہے۔