Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 17, 2019

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی مشرقی یوپی کے سہ روزہ دورے پر لکھنئو پہنچیں۔

لکھنئو۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت/ نمائندہ۔/ مورخہ 17 مارچ 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کانگریس کی جنرل سکریٹری و مشرقی یو پی کی انچارج پرینکا گاندھی اپنے مشرقی یوپی کے دورے پر لکھنئو پہنچیں ۔۔۔۔۔گانگریس دفتر میں انھوں نے کانگریسی رہنماوں سے ملاقات کی اور پارلیمانئی الیکشن کو لیکر تبادلہ خیال کیا۔
اسی بیچ ثانوی درجہ کے اردو اساتذہ کے ایک وفد نے پرینکا سے ملاقات کرکے ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔۔۔پرینکا گاندھی نے انھیں ہر طرح سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پرینکا کے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق وہ 18 مارچ کو الہ آباد (پریاگ راج) سے گنگا ندی کے راستے سے اپنے مشرقی یوپی کے  دورے کی شروعات کریں گی۔سب سے پہلے وہ مرزا پور جائیی گی جہاں ممندروں میں درشن کریں گی اس کے بعد وہ مولانا اسما عیل چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائیں گیں۔وارانسی پہنچنے سے پہلے کئی مندورں میں پوجا پاٹ کریں گی ۔پریاگ راج میں " جین ہولی پروگرام " میں شرکت ہوگی۔ان کا یہ دورہ اسٹیمر کے ذریعہ شروع ہوگا مختلف مندروں و عبادت گاہوں کے علاوہ کئی پروگراموں میں حصہ لیں گیں ۔۔۔مورخہ 20 مارچ کو وارانسی پہنچنے پر پہلا پروگرام " ملاحوں کے ساتھ بات چیت " کا ہے ۔وارانسی میں بھی مندروں و عبادت گاہوں میں حاضری کیساتھ ساتھ کانگریسی رہنماوں اور عوام سے ملاقات کریں گیں
زرائع کے مطابق اس دورہ کے بعد وہ اپنے اگلے پروگرام میں اسٹیمر کے ہی ذریعہ گنگا کے راستے بلیا سے چھپرا(بہار) کا بھی دورہ کریں گی۔