Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 27, 2019

مشن شکتی کی کامیابی پر سائنسدانوں کو مبارکباد۔


نئی دہلی: (صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آل انڈیامائنارٹی فرنٹ نے خلامیں ہندوستان کی بڑی حصولیابی یعنی مشن شکتی کی اہم کامیابی پروزیراعظم نریندرمودی کومبارک بادپیش کی ہے۔پارٹی نے ڈی آرڈی اورہندوستانی دفاعی تحقیقی تنظیم کوبھی ہندوستان کے سپرپاورگروپس میں شامل ہونے اور اہم حصولیابی کے لیے ہدیہ تہنیت پیش کیا ہے۔آل انڈیامائنارٹی فرنٹ کے صدر ایس ایم آصف نے مزیدکہاہے کہ ہندوستان نے کامیابی کے ساتھ خلامیں سیٹلائٹ کومارگرانے والے مشن شکتی کوانجام دیاہے،اس اہم حصولیابی کے لیے ہرایک کومبارک بادپیش کرتاہوں،انہوں نے مزیدکہاہے کہ میں خلائی مشن کے سائنس دانوں اورہندوستانی حکومت کی بابصیرت اعلیٰ قیادت کے لیے نیک خواہشات پیش کرتاہوں کہ اسی طرح خلائی مشن میں نئی کامیابیاں ملتی رہیں۔ملک کے خلائی سائنسدانوں کی تعریف کرتے ہوئے مسٹرآصف نے کہاکہ یہ ڈاکٹر ہومی بابا کی خدمات کے نتائج ہیں کہ آج یہ پرمسرت گھڑیاں ہمیں ملی ہیں، کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں مختصر مدت میں جہاں ہم آج ہیں ،یہ بھی سائنسداں وکرم سارابائی کی خدمات کی رہین منت ہیں۔واضح ہوکہ آج ہندوستان نے خلا میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مدار میں ایک سیٹ لائٹ کو مار گرایا ہے۔خلا میں 300 کلومیٹر کے فاصلے پر سیٹ لائٹ کو مار گرانے کے اس مہم کو ’مشن شکتی‘کا نام دیاگیاہے۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے دنیا میں خلا سپر پاور کے طور پر نام درج کرا دیا ہے،اب تک امریکہ، روس اور چین کو ہی یہ کامیابی تھی،اب ہندوستان اس کی صلاحیت حاصل رکھنے والا چوتھا ملک ہے۔