Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 27, 2019

جونپور۔۔کانگریس اقلیتی سیل کے نئیے ممبران و عہدیداران نامزد۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
سابق  ممبر اسمبلی(صدر)۔ و کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدرندیم جاوید کے شہر کے سکھی پور واقع دفتر پر کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر ریاض احمد کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جہاں موجود لوگوں کے درمیان انہوں نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات بہت ہی اہم ہے۔ یہ انتخاب ملک کی سمت اور حالت کا تعین کرے گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس انتخاب کے ذریعے ہی ہم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے منھ توڑ جواب دیں گے۔ عوام کو ترقی کی سیاست پسند ہے نہ کہ جملے بازی والی حکومت۔اس دوران مسٹر احمد نے نئے ارکان کو ممبر بناتے ہوئے محمد ابوزر کو صدر اسمبلی جنرل سیکرٹری، سید غلام عباس رضوی نائب صدر نامزد کرتے ہوئے انہیں نامزدگی خط بھی پیش کیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے نئے عہدیداروں کا گلپوشی کر استقبال کیا۔اس موقع پرجے شنکر بند،صدام شمساد،محمدعزادار، شاہد علی، عبداللہ شیخ، علی نجف، ابراہیم شیخ، رمضان علی، عابد حسین، مرزا علی، محمد ابو طالاب،محمد عمران سمیت تمام لوگ موجود رہے۔ آخر میں دفتر انچارج فہیم خان اور شاہنواز خان نے سب کا شکریہ ادا کیا۔