Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 30, 2019

آہ بڑے دادا جان۔۔۔۔۔۔۔۔عاصم طاہر اعظمی کی درد بھری تحریر۔

صدائے وقت۔/ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
موت سے کس کو رستگاری ہے
- - - -آج وہ کل ہماری باری ہے،
بے شک موت برحق ہے موت انسانی زندگی کی ایک حقیقت ہے جس کا کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہے۔جب انسان کا وقتِ مقرر آجاتا ہے تو پھر ایک لمحہ کے لئے نہ آگے ہوسکتا ہے اور نہ پیچھے ہوسکتا ہے ،اور موت سے بچ کر انسان بھاگ بھی نہیں سکتا وہ جہاں بھی ہو موت اس کو آدبوچ لیتی ہے ۔یوں تو دنیا میں روز ان گنت پیدا ہوتے اور بے شمار مرتے ہیں ، مگر آج ہم نے اپنی خاندان کی سب سے عمر رسیدہ شخصیت بڑے دادا جان حاجی نصیر احمد صاحب کو کھو دیا ہے۔
*انا للہ وانا الیہ راجعون*
دادا جان سے بہت سی یادیں وابستہ تھیں جب بھی گاؤں کے تعلق سے کوئی پرانی باتیں معلوم کرنی ہوتی تو پہلی نظر دادا جان ہی پر جاتی تھی ابھی تقریباً دو مہینہ قبل جب کہ ٹھنڈک کی چھٹی میں گھر پر تھا ظہر کی نماز پڑھ کر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک دادا جان نے آواز دی *اے غازی آباد والے مولوی تنی سنا تو* فوراً گیا دیکھا کہ ٹھنڈک میں دھوپ کا مزہ لے رہے ہیں کہا کہ ٹھنڈ میں دھوپ ہی تو ایک سہارا ہوتی ہے صبح اعجاز جو کہ ان کے بڑے لڑکے اور میرے بڑے ابو ہیں وہاں رہتا ہوں ظہر کے وقت سے تقریباً عصر تک یہی رہتا ہوں غازی آباد کے تعلق سے معلومات لیں اور دیوبند کے تعلق سے بھی بہت کچھ دریافت کیے بعدہ میں نے بھی گاؤں کے متعلق کئی سوالات کیے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد گھر کی طرف رخصت ہوا، آج جب کہ دادا جان کے انتقال پر گھر نہ ہوں  دل بہت رنجیدہ ہے کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ دادا جان کا نہ آخری دیدار  اور نہ ہی کاندھا دے سکتا ہوں،
حق تعالیٰ جل مجدہ دادا جان کی مغفرت فرمائے اعلیٰ علیین میں مقام خاص عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمیــــن یا رب العالمین
عاصم طاہر اعظمی
مقیم حال غازی آباد
7860601011
نوٹ!!! عاصم طاہر اعظمی کے اس غم میں ادارہ صدائے وقت برابر کا شریک ہے۔اور اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی سایہ رحمت میں جگہ دے۔