Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 31, 2019

کوئی بھی معاشرہ بغیر تعلیم کے ترقی نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا جاوید حسین نجفی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ملک عراق کے نجف شہر سے آئے مولانا جاوید حسین نجفی نے اتوار کے روز ڈاکٹر مہر عباس کے محلہ رضوی خاں واقع رہائش گاہ پر مرحوم مرزا ظفر عباس کے چالیسویں کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تعلیم کے کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ہمارے مولا حضرت علی نے ہمیشہ رسول خدا حضرت محمد مصطفی ؐکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے کی نصیحت دی، انہوں نے کہا کہ علم ایسی دولت ہے جو جتنا تقسیم کرو اتنا ہی بڑھتی ہے، جس قوم میں علم نہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی ہے، لہذا اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ کرنے کی ضرورت ہے، جس سے کہ وہ معاشرے کو ایک نئی سمت فراہم کرا سکے۔ کربلا میں امام حسین کی قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓکے ۲۷ ساتھیوں کی شہادت کو قیامت تک لوگ یاد کرتے رہیں گے جن کی وجہ سے آج اسلام زندہ ہے۔اس سے قبل سوزخانی سید قائم حسن رضوی نے پڑھا، انجمن عزائے اہل بیت سپاہ نے نوحہ خانی اور سینہ زنی کی۔اس موقع پر مولانا محفوظ الحسن خان، مولانا عابد رضا، محمد حسن سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں سینئر صحافی مرزا شجر عباس نے آئے ہوئے لو گوں کا شکریہ ادا کیا۔