Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 31, 2019

جونپور۔۔۔اسماء عربک کالج میں پروگرام تقسیم اسناد۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتا سرائے تھا نہ حلقہ کے موضع پارہ کمال واقع اسماء عربک کالج میں تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز محمد عثمان کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ اگر کوئی بچہ امتحان میں فیل ہوجائے تو اس کو رنجیدہ ہونے کے بجائے اورمحنت کر کے مقام حاصل کر نا چاہئے یہی کامیاب طالب علم کی ضمانت ہے ایام طالب علمی ہی مقابلوں کا زمانہ ہو تا ہے ایام طفلی میں تعلیم اور تر بیت کے ساتھ جو بھی پیوست کیا جائے گاوہی مو ت کے آخری دنوں تک رچا اور بسا ہو گا۔
طالبات کو مخاطب کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ کالج کے بانی مولانا عبدالوحید قاسمی نے لڑکیوں کی تعلیم کی جو تحریک پیدا کی ہے اس کو تکمیل تک آپ کو پہنچانا ہو گا کیوں کہ معاشرے کو سنوارنے اور بنا نے کی ذمہ داری خواتین کے کاندھوں پر ہو ا کر تی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہاں سے فارغین طالبہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہو ں گی۔سابق پرنسپل ماسٹر محمد عرفان نے کہا کہ میں نے تقریبا ً ۰۴ سالہ زندگی تعلیمی میدان میں گزاری ہے جو بچہ امتحان میں گھبراہٹ کا شکار ہو تا ہے وہی امتحان میں فیل ہوتا ہے امتحان کے بعد ملنے والے نتائج ہماری محنت کا یقینا ثمرہ ہو ا کر تا ہے بعض اوقات محنت کر نے والے بچے فیل ہو جایا کر تے ہیں انھیں مایوس ہو نے کے بجائے آئندہ سال میں بہتر کا کر دگی پیش کر کے اپنا مسقتبل تابناک بنا نا ہو گا اکثر دیکھا گیا کہ جب کو ئی طالب علم فیل ہو جاتا ہے تو پڑھائی منقطع کر دیتا ہے۔پرویز عالم بھٹو بانی نو ر جہاں گرلس کا لج نے کہا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ لوگ جو اپنی بچیوں کی تعلیم کا انتظام کرا تے ہیں کسی زمانے میں بچیوں کی تعلیم کو ہمارے معاشرے میں بوجھ سمجھا جا تا تھا لیکن تعلیمی بیداری نے ا س بوجھ کو ختم کیا ہے اور یہی بچیاں آنے والی نسلوں کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں ہمیں مضبوطی کے ساتھ تعلیم کو حاصل کر نے کے لئے جد وجہد کر نی ہوگی اور تابناک مستقبل کے لئے خواب دیکھنا ہوگا۔ پروگرام سے قبل مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا گیا۔استقبالیہ خطبہ مولانا عبدالوحید قاسمی بانی اسماء عربک کالج نے پیش کیا۔کامیاب ہو نے والے طلبہ بہتر کارکر دگی پیش کر نے والے ملازمین اور اساتذہ کو انعامات سے نوازہ گیا اس کے علاوہ بچوں میں اسناد تقسیم کی گئی۔اس مو قع پر شہنواز عالم، عاذب وحید، قمرالہدی، فرحان، مفتی صلاح الدین، فیضی نعمانی وغیرہ خصوصی طور پر مو جود رہے۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ابوسعد قاسمی اورنظامت حمام وحید نے ادا کیا۔ آخرمیں عمار وحید نے آئے ہو ئے مہانوں کا شکریہ اد اکیا۔