Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 31, 2019

جونپور۔۔۔دو ٹرکوں کا آمنے سامنے باہمی تصادم۔ایک شخص زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے مقامی قصبہ کے قریب مڑیاہوں شاہراہ پر دو ٹرکوں کی آمنے سامنے ہوئی تصادم میں ایک ٹرک شاہراہ کنارے پلٹ گئی جبکہ دوسرا ٹرک ایک مکان کی گھس گیا۔اس حادثہ میں سبزی لادکر لے جا رہا بیوپاری زخمی ہو گیا جبکہ دیگر صاف بچ گئے۔
بتاتے ہیں کہ مڑیاہوں کی جانب سے آ رہے دونوں ٹرک جیسے ہی مذکورہ مقام کے قریب پہنچے تھے تبھی آگے چل رہے ڈرائیور نے ایمزجنسی بریک لگا دیا جس سے دونوں ٹرکوں میں تصادم ہو گیا۔حادثہ میں ایک ٹرک شاہراہ کنارے واقع درخت سے ٹکراتے ہوئے پلٹ گیا جبکہ دوسرا ٹرک شاہراہ کنارے واقع ایک گھر میں گھس گیا۔اس حادثہ میں ٹرک میں ہری سبزی لادکر لے جا رہابیوپاری رام آشیش موریہ40ساکن چھتورا تھانہ شاہ گنج زخمی ہو گیا جبکہ دیگر سوار بچ گئے۔زخمی کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔پولیس نے دونوں ٹرکوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔