Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 31, 2019

جونپور۔۔ضلع کی دونوں پارلیمانی سیٹوں پر آئی ایم ایم کا کوئی امیدوار نہیں لڑے گا۔۔۔ووٹوں کے انتشار کو روکنے کے لئیے لیا گیا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمران بنٹی ضلع صدر ایم آئی ایم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مرکز میں بی جے پی کی حکومت میں اقلیتوں اور دلتوں پر ظلم کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اورآئے دن بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتیاں توڑ جارہی ہے۔نوٹ بندی، جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد کاروبار کی حالت خستہ ہو چکی اور عوام پریشانی میں مبتلا ہے۔ملک کے ماحول کو فرقہ وارانہ بنایا جا رہا ہے ایسے میں سیکولر ووٹ آپس میں تقسیم نہ ہو اس لئے مجلس اتحاد المسلمین ضلع کی دونوں سیٹوں پر اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔
مذکورہ باتیں پارٹی کے ضلع صدر عمران بنٹی نے ضلع دفتر پر ہوئی میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں عوام پریشانیوں میں الجھ گیا ہے۔گائے کے نام پر مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آوارہ جانور کسانوں کا کھیت برباد کر رہے ہیں۔ماب لنچنگ کے واقعات سے بیرون ملک ملک میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔اس وجہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پارٹی کے قومی صدر مسٹر اسد الدین اویسی اور ریاستی صدر شوکت علی کے درمیان ہوئی میٹنگ میں اتر پردیش میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس کا ہم سب کارکن احترام کرتے ہیں۔ ضلع جنرل سکریٹری دلراج بابو ایڈووکیٹ اور شاہ نیاز احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پارٹی دلت مسلم اتحاد اورعوام کے مسائیل پر کام کر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔میٹنگ کو ضلع سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرشید، صدر اسمبلی صدراشاد خان، جعفرآباد اسمبلی صدرراجن خان، ڈاکٹر ارشاد انصاری، لیگل سیل سیکرٹری جنرل دلشاد ایڈووکیٹ، حافظ نیامت قریشی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرحافظ سراج، عارف زبیر، آزاد خان، سہیل خان، افتخار احمد، رافع، شاہنواز، اکرم، فردوس احمد، مستقیم، راشد، قامل، شہباز، کمال الدین، مختار علی، سلمان، منصور، نورالدین سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔