Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 31, 2019

جونپور۔۔5 جواری پولیس کی گرفت میں۔لاوارث موٹر سائیکل و موبائل برآمد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے سریس گاؤں میں واقع تالاب کے کنارے جوا کھیل رہے پانچ جواریوں کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرتے ہوئے  65ہزار نقدی سمیت پانچ کی تعداد میں لاوارث موٹرسائیکل اور موبائیل فون برآمد کیا۔پولیس کی اس کاروائی کے دوران کچھ جواری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش پولیس کر رہی ہے۔
اس ضمن میں سی او شاہ گنج نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر مقامی کوتوال ستلو رام مع فورس علاقہ کے گشت پر تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ تالاب کے کنارے نصف درجن جواری بڑے داؤ لگا کر جیت ہار کر رہے ہیں۔جواریوں کے مجمع سے مقامی لوگ بھی اعتراض کرتے رہتے ہیں۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس نے تالاب کا محاصرہ کرتے ہوئے موقع سے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران جوے کے پھڑ سے 65ہزار پانچ سو روپے نقدی سمیت موقع سے پانچ کی تعداد میں لاوارث موٹرسائیکل اور موبائیل فون برآمد کیا۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام کملا سونکر ولد چندربلی سونکر ساکن ٹھکٹولیا تھانہ شاہ گنج،بھگوتی یادو ولد لال بہادر یادو ساکن شیرا پٹی تھانہ کھٹہن،پرمود کمار ولد بابو رام ساکن ملہج تھانہ شاہ گنج اور رام ملن ولد رام پھیر ساکن خان پور چوروا تھانہ سرپتہاں بتایا۔پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران دو دیگر جواری فرا ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔