Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 31, 2019

جونپور۔۔سبکو تعلیم یکساں تعلیم ، کے تحت سیمینار و تعلیمی بیداری ریلی۔

تعلیمی بیداری میں لگے عوام۔
جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کرنجاکلاں بلاک کے پیاگپور گاؤں میں سب کو تعلیم، یکساں تعلیم مہم کے تحت ایک سیمینار اور بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہم کے انچارج سماجی کارکن رمیش یادو نے کہا کہ ہمارے ملک میں جب تک ایک طرح کے تعلیمی نظام نہیں نافذ ہوں گی، تب تک تعلیم میں امتیاز ختم نہیں ہوگا۔ہر بچے کو یکساں اسکول یکساں تعلیم لینے حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ توجہ کانوینٹ اسکول، انگریزی میڈیم کے اسکول، انٹرنیشنل اسکول، نوودے اسکول، مرکزی اسکول، مذہبی اداروں کی جانب سے چلائے جا رہے اسکول بھی ہے۔تعلیم بھی اب کارپوریٹ ہو گئی ہے جس کے پاس جتنا پیسہ،اسی حیثیت میں تعلیم لے انہی اسکولوں میں نوودے اسکول، مرکزی اسکول، فوجی اسکول تو حکومت ہی چلاتی ہے اور اچھی طرح سے چلاتی ہے۔اس معاشرے میں ان اسکولوں کی عزت بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جب حکومت ان اسکولوں کو کامیابی سے منظم کر سکتی ہے تو پھر سرکاری، جونیئر اور ثانوی اسکولوں کی حالت کیوں اتنی خستہ ہے۔ ہم لوگوں کویکساں تعلیم کیلئے حکومتوں سے مانگ کرنی چاہئے۔ دیہی ترقی اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے منسلک پوجا یادو نے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال سبھی ہندوستانیوں کا آئینی حق ہے اور آپ کے حق رائے دہی سے ہی ملک کی سمت اور حالات بدلتے ہیں۔ جھوٹے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینا چاہئے کیوں کہ غلط فیصلہ آئندہ پانچ سالوں تک ترقی میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔انھوں نے سبھی کو ایک بہتر حکومت تشکیل میں اپنے حق رائے کے استعمال کرنے کی اپیل کی۔