Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 31, 2019

رارالعلوم دیوبند کے استاذ، شارح ھدایہ مولانا جمیل احمد کا انتقال۔


دیوبند٣١مارچ/صداۓوقت/ شاہد معین۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
یقین نہیں آتا کہشارح ھدایہ حضرت مولانا جمیل احمدسکروڈوی استاذدارالعلوم دیوبندہم سب طلبہ کو روتے بلکتے اپنے معبود حقیقی سے جا ملے، مولانا موصوف رحمہ اللہ کی وہ منفرد اور نرالی عادت بڑی شدت سے یاد آرہی ہے کہ جب مولانا درسگاہ میں داخل ہوتے تو اولاً سب سے پہلے طلبہ کو خالی جگہ پر کرنے کو کہتے اور طلبہ جلدی جلدی خالی جگہ پر کرلیتے پھر درس دینے کیلئے تخت پر تشریف فرما ہوتے تھے، جب درس دیتے تو مختصر اور واضح الفاظ میں مسئلہ کی ایسی توضیح و تنقیح کرتے کہ تمام طلبہ یکساں طور پر مشکل سے مشکل مسئلہ کو بهی باآسانی سمجھ جاتے تهے ، دوران درس غیر ضروری گفتگو کو ناپسند کرتے تهے ،درس اور وقت کے بڑے پابند تهے ،تاخیر سے آنے والے طلبہ کی بعض مرتبہ سرزنش بهی کردیا کرتے ، طلبہ کے ساتہ شفقت و محبت کا برتاو کرتے تهے ، شہرت اور نام و نمود سے بالکلیہ گریز کیا کرتے تهے ، دارالعلوم کے اکابر اساتذہ و دیگر جملہ اساتذہ مولانا مرحوم کے درس و تدریس ،انداز تخاطب اور ان کی تصنیفات کو قدر کی نگاہوں سے دیکهتے تهے ،ان کی بےپناه عزت کیا کرتے ، مولانا مرحوم درالعلوم کے قدیم اساتذہ میں سے شمار ہوتے تهے ،گزشتہ دوسالوں سے مولانا مرحوم دوره حدیث شریف میں پڑهائی جانے والی کتاب موطا امام مالک کا درس دے رهے تهے،امسال بیماری کی شدت کی وجہ درس دینے پر متحمل نہ ہوسکے تهے گزشتہ کئی مہینوں سے ڈاکٹر کے یہاں زیر علاج تهے ،لیکن وقت موعود آپهنچا، اور آج طویل علالت کے بعد ہمارے مربی و مشفق استاذ ہم سے جدا ہوگئے -
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی حضرت الاستاذ کو جنت الفردوس میں  اعلی مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو  صبر جمیل عطا فرمائے آمین آمین ثم آمین۔