Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 29, 2019

جونپور۔۔گوشالہ میں چارے کی کمی سے مویشیوں / گایوں کے مرنے کا سلسلہ جاری۔۔عوام میں غصہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے دلاورپور گنج یادو بستی میں واقع گؤ شالا میں چارے کی کمی سے مویشیوں کے مرنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔جمعہ کے روز گؤ شالا میں چار کی تعداد میں گائے کی موت ہونے سے مقامی لگ مشتعل ہو گئے اور گؤ شالا پر جمع ہو کر ہنگامہ کرنے لگے۔بڑی تعداد میں گائے کی موت کی خبر سنتے ہی ہندو یوا واہنی کے ضلع صدر بھی لاؤ لشکر کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے۔ہنگامہ کی اطلاع ملنے پر پہنچے سی ڈی او گورو ورما اور ایس ڈی ایم سمیت مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو سمجھا کر خاموش کرایا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں میں واقع گؤ شالا کمیٹی کی جانب سے چلایا جا رہا ہے جس میں موجودہ وقت میں درجنوں گائے موجود ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق کمیٹی کی عدم توجہی کی وجہ سے چارے کا معقول انتظام نہیں ہونے سے گزشتہ دو دونوں سے مویشیوں کی موت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جمعہ کے روز مقامی لوگ گؤ شالا پہنچے تو چار کی تعداد میں گائے مری حالت میں ملنے سے مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ کرتے ہوئے ہندو یوا واہنی کے ضلع صدر انل دوبے کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی مسٹر دوبے ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اورانتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام لگاتے ہوئے نعرہ بازی کرنے لگے۔ادھر واقع کی اطلاع ملتے ہی سی ڈی او گورو ورما،ایس ڈی ایم مڑیاہوں اودھیش شکلا مقامی کوتوالی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو سمجھا تے ہوئے چارے کا معقول انتظام کرنے کے ساتھ گؤ شالا کمیٹی کے نو تشکیل کی یقین دہانی کرائی۔