Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 29, 2019

مزدور کی مشتبہ حالت میں موت۔۔۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت )۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔میر گنج تھانہ حلقہ کے بندھوا بازار میں گزشتہ دیر شب مشتبہ حالت میں طبیعت خراب ہونے کے بعد ایک مزدور کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مغربی بنگال صوبے کا رہائشی کیلاش 45ولد اکھل مقامی بازار میں رہ کر مزدوری کرتا تھا۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ شب وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کے بعد کھانہ کھاکر سو رہا تھا کہ دیر شب مشتبہ حالت میں اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔طبیعت خراب ہونے پر ساتھی مزدور علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں علاج کے لئے داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔