Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 29, 2019

جونپور۔۔۔ووٹر بیداری پروگرام۔ڈی ایم نے کیا خطاب۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع مجسٹریٹ / ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں ٹی ڈی انٹر کالج کے آڈیٹوریم میں طلباء اور سرپرست کو ووٹنگ کیلئے بیدار کرنے کے لئے سرپرست، اساتذہ یونین تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں ضلع انتخابی افسر نے کہا کہ بڑی تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کریں جس سے مضبوط جمہوریت کی تعمیر کیا جا سکے۔ ایسے سرپرست جن کا نام ووٹر فہرست میں نہیں ہے، وہ فارم 6 بھر کر اپنا نام فہرست میں درج کرائے اور اپنے18 سال عمر مکمل کر چکے بچوں کا نام بھی ووٹر فہرست میں درج کرائے۔ اس دوران این سی سی کیڈیٹ اور دیگر نوجوانوں جن کے نام ووٹرز کی فہرست میں نہیں ہے، ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ فارم6 فراہم کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ وہ نوجوان جو 18 سال کی عمر مکمل کر چکے ہیں جن کا نام کسی وجہ سے ووٹر فہرست میں درج نہیں ہو ان کا نام ووٹر فہرست میں درج کرانے کے لئے کالجوں میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اتوار31 مارچ، 7 اپریل اور 14 اپریل کو تمام بی ایل او اپنے بوتھ پر موجود رہیں گے۔جن لوگوں کا نام فہرست میں درج نہیں ہے وہ فارم 6کو بھر فہرست میں نام درج کرالیں۔اس دوران انھوں نے ووٹر ہیلپ لائن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔ آخر میں موجودہ لوگوں کو حق رائے دہی کے استعمال کرنے کا حلف دلایا گیا۔ڈی آئی او ایس برجیش مشرا نے بتایا کہ ضلع کے تمام کالجوں میں سرپرست، استاذ یونین کی میٹنگ منعقد کر طلباء و طالبات کو ووٹر بننے اور حق رائے دہی کے استعمال کیلئے بیدار کیا جائے گا۔پروگرام کی نطامت سنیل سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ضلع الیکشن افسر آر ڈی یادو،ایس ڈی ایم صدرمنگلیش دوبے، سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی، رمش چندرا یادو، تحصیلدار صدر رمیش چند سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔