Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 29, 2019

جونپور۔۔رشتہ داری میں آئی نابالغ لڑکی کی آبروریزی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔( نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
میر گنج تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں رشتہ داری میں آئی ایک نابالغ سے گاؤں کے ہی ایک نوجوان کے زریعے آبروریزی کا معاملہ روشنی میں آئی ہے۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج ملزم کی تلاش سرگرمی سے کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی اپنے رشتہ دار کے یہاں گزشتہ روز ایک ہائی اسکول کی طالبہ آئی تھی۔الزام ہے کہ جمعرات کے روز وہ رفع حاجت کیلئے کھیت کی طرف گئی تھی اسی دوران گاؤں کے ہی ایک نوجوان نے اسے پکڑ لیااور دھمکی دیتے ہوئے زبردستی آبروریزی کر فرار ہو گیا۔گھر پہنچ کر متاثرہ نے اہل خانہ کو آپ گزری بتائی تو کھلبلی مچ گئی۔اناً فاناً میں متاثرہ کو لیکر لوگ تھانے پہنچ گئے جہاں پنچایت شروع ہوئی۔جمعہ کے روز تک چلی پنچایت میں دونوں جانب سے صلح کا کوئی راستہ نہیں نکلنے پر تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے متاثرہ کو میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے تلاش شروع دیا ہے۔