Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 10, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں
11/03/2019
_______________
لوک سبھا انتخابات 11 اپریل سے 19 مٸ نتک
الیکشن کمیشن کی جانب سے لوک سبھا الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن سات مراحل 11 اپریل ، 18 اپریل ، 23 اپریل ، 29 اپریل ، 6 مٸ ، 12 مٸ اور 19 مٸ کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 23 مٸ کو ہوگی اور اس اعلان کے بعد پورے ملک ضابطہ اخلاق کو نافذ کردیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے سخت کارواٸ کا اعلان کیا گیا ہے
----------------------------------------
بنگال۔بہار اوراترپردیش میں لوک سبھا چناٶ ساتوں مراحل میں ہوں گے

2019 لوک سبھا عام چناٶ اترپردیش بہاراوربنگال میں  ساتوں مراحل میں ہوں گے۔ پروانچل میں الیکشن چھٹے اور ساتویں مرحلے میں ہوگا اعظم گڈھ ، سلطان پوراورجونپور میں 12 مٸ جبکہ بنارس میں 19 مٸ کو ہوگا الیکشن
----------------------------------------
4 صوبوں میں ہوں گےاسمبلی انتخابات
الیکشن کمشنر کی جانب سے 2019 لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی 4 صوبوں آندھراپردیش ، اڑیشہ ، سکم ، اور اروناچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کا بھی اعلان کردیا ہے جبکہ حالات کے خراب ہونے کے پیش نظر جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ابھی باقی ہے
----------------------------------------
اب عوام کی باری ہے : راہل گاندھی
2019 لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوتے ہی کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوٸیٹ کرکے کہا کہ اب عوام کی باری ہے انہوں نے کہا کہ بگل بجا ہے اب عوام کی باری ہے ، جھوٹ سے لڑنے کی پرزور تیاری کرے عوام ، انہوں نے کہا کہ ہم نے کمر کسی ہے اب کی جیت ہماری ہے
----------------------------------------