Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 10, 2019

نقاب پوش بدمعاشوں نے نوجوان سے موٹر سائیکل اور سامان لوٹا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں پلیا کے نزدیک گزشتہ رات دو موٹر سائیکل پر سوار چار بدمعاش نوجوان کو اسلحہ سے دہشت زدہ کرتے ہوئے اپاچی موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی کوتوالی پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔اطلاع کے مطابق سرپتہاتھانہ حلقہ کے ظہیرا لدین پور گاؤں کے رہنے والے جوگندر ولد نندلال اپنی اپاچی موٹر سائیکل سے شاہ گنج سے گھر واپس جا رہا تھا بڑاگاؤں پلیا کے نزدیک پہنچتے ہی دو موٹر سائیکل پر سوار چار نقاب پوش بدمعاشوں نے نوجوان کو روک لیا۔ اور اسلحہ سے دہشت زدہ کر تے ہو ئے اس کی موٹر سائیکل، موبائل اور جیب میں رکھا ہو ا ۶ ہزار روپیہ لوٹ کر سلطانپور کی جانب فرار ہو گئے متاثرہ کی اطلاع پر پہنچی کوتوالی پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی رات بھر پولیس کے ذریعہ دی گئی دبش کے بعد بھی ملزمان کاکوئی سراغ نہ لگ سکا۔واضح ہو کہ ۰۱/ جنوری کو عراقیانہ محلہ رہائشی ارشد انصاری سے ہونے والے ساڑھے سات لاکھ روپے کی لوٹ کا انکشاف ہونے کے بعد بھی دو بدمعاشوں کو پکڑنے میں پولیس اب تک ناکام ثابت ہو رہی ہے اس کے علاوہ ۲۱/ فروری کو مجڈیہا گاؤں کے نزدیک دن کے اجالے میں آٹو پر سوار خاتون عرفانہ کاگولی مار کر بے رحمی سے قتل کر دیا جس کا خلاصہ کر نا مقامی پولیس کے لئے چیلنج ثابت ہو رہا ہے عام لوگ رہزنی اور دن دہاڑے قتل سے خوف میں ہیں۔