Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 12, 2019

لکھنئو میں این سی ایچ آر او(تنظیم برائے حقوق انسانی۔)۔کے زیر اہتمام " گئو رکشا اور قانون" عنوان پر سیمینار کا انعقاد۔

گائے کے نام پر بے گناہوں کا قتل کرنے والے گائے کے محافظ نہیں بلکہ غنڈے ہیں۔
ایس آر دارا پوری۔
لکھنئو۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
جب سے مرکز میں بی جے پی کی سرکار آئی ہے تب سے گائے کے نام پر بھیڑ کے ذریعہ پورے ملک میں قتل و ماب لنچنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔یہ نام نہاد " گو رکشک" نہیں بلکہ غنڈے ہیں۔
یہ بات یوپی پولیس کے سابق آئی جی ایس آر داراپوری نے حقوق انسانی تنظیم این سی ایچ آر او کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام بعنوان گو رکشا میں بول رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ
قانون لوگوں کو خود کی حفاظت کا حق دیتا ہے۔اگر یہ غنڈے کسی کو ایسے مارتے ہیں تو اس کو خود کی حفاظت میں حملے کا حق ہے۔
سیمینار میں بولتے ہوئے "رہائی منچ " کے صدر ایڈوکیٹ محمد شعیب نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں اور دلتوں کو گائے کے نام پر مارا جا رہا ہے۔یہ نام نہاد گو رکشک پولیس سے بے خوف ہوکر حملہ کر رہے ہیں ۔ان سب کا ذمے دار آر ایس ایس ہے۔۔۔یہ اپنے ایجنڈے کو لاگو کرنے کے لئیے انسانوں کی جان لے رہا ہے۔اس سازش میں اگر کوئی ہندو بھائی روکنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بھی مار دیا جاتا ہے۔
سیمینار میں بولتے ہوئے سماجی کارکن ناہید عقیل نے کہا کہ گائے کے نام پر قتل سماج میں بکھراو پیدا کر رہا ہے ۔یہ ملک ایک زراعتی ملک ہے مویشی پالن یہاں کا ایک  پیشہ ہے گائے کو بھی پالنا بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔اس ماب لنچنگ سے کسانوں کا نقصان ہو رہا ہے اب کسان گائے اور بچھڑے کو پالنا نہیں چاہتا اس لئیے کہ خریدار نہیں ملتے۔اور کسان ان جانوروں کو چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے وہ مویشی کسانوں کی فصلوں کو برباد کرتے ہیں۔سڑک حادثات بھی ہو رہے ہیں۔
سیمینار میں بولتے ہوئے این سی ایچ آر او کے ممبر ایڈوکیٹ انصار اندوری نے کہا کہ گو ہتیا روکنے کے لئیے جو قانون بنے ہیں اگر ان کو ہی صحیح طرح سے لاگو کردیا جائے تو گائے کی اسمگلنگ روکی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کی سوچ گائے کے معاملے میں ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ہے۔منی پور اور گوا میں بی جے پی کی سرکار ہے مگر یہاں پر گائے کو ماتا کا درجہ نہیں ہے۔ملک کے وزیر داخلہ مملکت کرن رجوج کہتے ہیں کہ وہ خود گائے کھاتے ہیں،وہیں گوا کے وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ریاست میں بیف کی کمی نہیں ہونے دی جائےگی۔یہ دونوں بیان بتاتے ہیں کہ گائے کو لیکر بی جے پی کا نذریعہ کیا ہے۔
اس پروگرام میں وسیم احمد، مقصود احمد ، محمد طاہر، ایڈوکیٹ اشیش کمار سمیت کئی ساری شخصیات موجود تھیں۔پروگرام کی نظامت ایڈوکیٹ محمد یعقوب نے کیا۔